مدرسہ امینیہ اسلامیہ کشمیری گیٹ میں تعزیتی جلسہ مفتی ذکاوت حسین القاسمی کی صدارت میں پلوامہ میں ہوئے سی آر پی ایف کے قافلہ پر ہوئے حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ کاآغازمحمد شاہد سیتا پڑھی کی تلاوت کلام الہی سے ہوا ،جبکہ ترانہ ہند زبیر دہلوی نے پیش کیا۔اس موقع پرمفتی راغب ،مفتی جاوید مظہر ،مفتی زبیر احمد ،مولانا صداقت علی ،مولانا مونس حسان ،مولانا عبد الغفار، مولانا رشید احمد قاسمی ،ودیگر اراکین مدرسہ ہذا نے پلوامہ میں ہوئے وحشیا نہ حملہ کی پُر زور مذمت کی ۔تعزیتی میٹنگ کے دوران دہشت گردانہ حملہ کو بزدلی بھرا حملہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ کی مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ دہشت گردوں کو سبق سکھانا پڑے گا نیز اس حملے پر سیاست نہیں ہو نی چاہئے بلکہ اس کا منھ توڑ جواب دینے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا نا چاہئے ۔علمائے کرام نے مزید کہاکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ضرورت ہے اورہر صورت میں دہشت گرد تنظیموں کی سربراہاں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔مفتی ذکاوت حسین نے پُر زور کہاکہ ہندوستانی فوج کے حوصلوں کو بلند رکھنے کیلئے بدبختی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سخت ترین سزا دینی کی ضرورت ہے ،ساتھ ہی ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ زخمی فوجیوں کو جلد صحتیاب کرے اور پسماندگان کو صبر نصیب کرے ۔مفتی ایوب نے نظامت کی جبکہ اختتام پر مولانا اکرام نے بقائے باہمی ہم آہنگی ،قومی یکجہتی کی فضا کے عام کی دعا کرائی ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں