درگاہ خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاء ؒ میں شہیدوں کو خراج عقیدت

0
581
All kind of website designing

نئی دہلی،17فروری(محمد ارسلان خان):
درگاہ خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاء ؒ کی بارگاہ میں شہید فوجیوں کیلئے وارثین کے صبر کیلئے خصوصی دعاکا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران ہزاروں معتقدین نے سی آر پی ایف کے قافلہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں مارے گئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور دعاکی۔اس بابت درگاہ شریف کے چیف انچارج الحاج سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کو دیکھتے ہوئے آستانہ شریف میں ہو نے والے تمام پروگراموں کو رد کر دیا گیا ہے ۔کاشف نظامی نے فدائی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے نام پر مسلمان اور اسلام کو بدنام کر نے والے شاید یہ نہیں جا نتا کہ اسلام میں حق کیلئے اپنی زندگی کو قربان کر نا سکھایا ہے ، کسی کی جان لینا نہیں اسلام نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی ہے ۔ انہوں نے حکومت ہند سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here