امتیاز کریمی کی لاپرواہی کے سبب راج بھاشااُردو ملازم کو نہیں مل رہی ترقی : نظرعالم

0
1174

کیبنٹ کی منظوری کے بعد بھی اُردو ڈائرکٹوریٹ کے سکریٹری اُردو مترجم، معاون مترجم کے مستقبل سے کررہا کھلواڑ: بیداری کارواں

دربھنگہ : پریس ریلیز: بہار سر کار نے راج بھاشا اُردو ملازم کے عہدہ پر فائز اُردو مترجم،معاون اُردو مترجم کے عہدہ کی ترقی کا راہ ہموارکرتے ہوئے کئی ماہ قبل کیبنٹ سے پاس کراکر راج بھاشا سکریٹریٹ کو لیٹربھیجا ہے، لیکن ابھی تک راج بھاشاکی طرف سے سر د مہر ی دکھائی جارہی ہے جس سے اُردو ملازموں میں نااُمیدی چھائی ہوئی ہے اور بہت سارے اُردو ملازم کئی کئی برسوں سے ایک ہی جگہ پر کام کررہے ہیں۔ مذکورہ باتیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدرنظرعالم نے پریس بیان میں کہی ہے۔ مسٹر عالم نے کہا کہ زیادہ تر اُردو ملازم سبکدوش ہوچکے ہیں اور دو تین سالوں میں تقریباًپرانے عہدہ پر فائز سبھی ملازم سبکدوش ہوجا ئیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب سے امتیاز احمد کریمی نے اُردو ڈائرکٹوریٹ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے آج تک ذاتی فائدہ اٹھاتے ہی دیکھے جارہے ہیں۔اُردو کی بدحالی، ملازم کی سبکدوشی کے بعد بھی نئے لوگوں کی نہ تو بحالی کی جارہی ہے اور نہ ہی جو پہلے سے بحال ہیں اُن کی ترقی کے لئے امتیازکریمی کو ٹھوس اقدام کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلکہ کیبنٹ سے پاس ترقی کی راہ میں بھی رکاوٹ بن کر خود کو اُردو کے نام پر پرموٹ کررہے ہیں اور لاکھوں لاکھ روپیہ جشن اُردو سے لیکر سیمینار اور مشاعرہ میں خرچ کر اُردو کے ملازم اور اُردو کو مزید بدحالی کی طرف دھکیلنے کا کام کررہے ہیں۔ مسٹرعالم نے یہ بھی کہا کہ امتیازکریمی بہار اُردو اکیڈمی کے سکریٹری مشتاق احمدنوری اور انجمن ترقی اُردو کے سکریٹری عبدالقیوم انصاری کی طرح ہی سرکاری پیسے سے سیلف برانڈنگ کا کام کررہے ہیں۔ حالاں کہ حکومت لگاتار اُردو کی فلاح و بہود اور اُردو سے جڑے محکمہ کو اُردو حلقہ میں پھیلانے، بڑھانے اور روزگار سے جوڑنے کے اعلانات کرتی نظر آرہی ہے لیکن جہاں کہیں بھی حکومت کی جانب سے افسران یا اُردو کے لوگوں کو بحال کیا ہوا ہے وہ سب کے سب لٹیرے ہیں اور اُردو کے نام پر خود کی دُکانداری چلانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پرسے اقلیتوں کا بھروسہ بھی اٹھتا جارہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی اُردو داں طبقہ اور اُردو مترجم، معاون اُردو مترجم آج بھی آس لگائے بیٹھے ہیں کہ عہدہ کی ترقی کے لئے حکومت اور کیبنٹ سے پاس لیٹر پر جلد عمل کرتے ہوئے امتیازکریمی اُردو محکمے سے جڑے لوگوں کو اُس کا جائز حق دلائیں گے تاکہ حکومت بہار اورنتیش کمار پراقلیتی طبقہ کا بھروسہ بنا رہے۔ 

 

 

 

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here