کائنات کی ذلیل ترین مخلوق #ہندوستان کےسَنگھی بہن صفورا زرگر کی جراتمندانہ اسپرٹ اور پاکدامنی کے نام

0
1146
Safoora Zargar's marriage and husband's photos are since been viral on social media
Safoora Zargar's marriage and husband's photos are since been viral on social media
All kind of website designing

خان سمیع اللہۘ

گزشتہ دنوں لاک ڈاؤن کے دوران دہلی پولیس نے NRC اور CAA کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے کئی بہادروں کو گرفتار کیا اور جیل میں ڈال دیا، ان ہی میں سے ایک نام جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہن’’ صفورا زرگر‘‘ کا ہے جب صفورا کو گرفتار کیا گیا تووہ حاملہ تھیں، ان کے پیٹ میں ۳ مہینے کا بچہ ہے، جو ان شاءالله آگے چل کر ہم سب کا ہیرو ہوگا، پوری قوم اس کا استقبال کرےگی۔ صفورا باوجود حاملہ ہونے کے ساتھ ساتھ جیل میں رمضان گزار رہی ہیں ۔ شرمناک بات یہ ہےکہ ایک تو ایسی کنڈیشن میں صفورا کو گرفتار کیا گیا، دوسری طرف سنگھیوں نے یہ الزام عائد کردیا کہ صفورا کا حمل ناجائز اور لاعلم ہے، پھر یہ بھی بہتان باندھا گیا کہ صفورا کا حمل بعداز پسِ زندان ہوا ہے۔ اتنے اوچھے، بھدے، اور انسانیت کی سطح سے بالکل گرے ہوئے الزامات لکھتے ہوئے خود میرا دل مجھے اندر سے کچوکے لگا رہا ہے، لیکن میں یہ لکھ رہا ہوں کیوں کہ بہن صفورا پر یہ تہمتیں اور بہتان تراشیاں ایک مہم کی شکل میں نیشنل لیول پر چلائی گئی ہیں، ان کے مسلمان خاتون، اور حاملہ ہونے کا بے رحمانہ مذاق اڑایا گیا۔ یہ ہزاروں آراء کی صورت میں کیاگیا، اور اس کو لِیڈ کرنے والے واضح طورپر اپنی شناخت کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی، آر ایس ایس، اور دیگر شدت پسند ہندو تنظیموں سے وابستہ سنگھی ہیں، صفورا کو جب گرفتار کرلیا گیا تو ان کے حق میں طلبائے جامعہ سمیت معروف سطح سے آوازیں بلند ہوئیں ،جس کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگوں نے مل کر صفورا کو داغدار، بدنام اور بے عزت کرنے کے لیے ، وحشیوں، جانوروں اورشیطانوں والایہ کھیل شروع کیا۔ ایک نوجوان لڑکی اور اس کے حمل کو بدنام اور تمسخر اڑانے کے لیے منصوبہ بند مہم چلائی گئی۔ یقینی طورپر یہ سنگھیوں کے اعلیٰ کمان کی رضامندی کے ساتھ ہی ممکن ہوا ہے، ایسا گھناونا ظلم مچا کر بی جے پی اور آر ایس ایس کی اعلیٰ کمان کی وہ ذہنیت پوری طرح سامنے آچکی ہے جو وہ اپنے دشمنوں کے خلاف رکھتےہیں، جو کسی زمانے میں ہر طرح کی اخلاقیات اور انسانیت سے عاری کیڑے مکوڑے کھانے والوں کی ہوا کرتی تھی۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہت ہی سبق آموز غیرت کا پیغام ہے جن کے دل و دماغ میں رہ رہ کر عام غیر مسلموں کے بالمقابل سنگھیوں سے’’ یکجہتی ، انسانیت کا پیغام ، سیکولرزم ، اور سمجھوتے ‘‘ کا داعیہ پیدا ہوتا رہتاہے ۔ان کو یہ ضرور سمجھ لینا چاہئے کہ یہ لوگ اپنی غیر انسانی حرکات، غیر فطری عادات کے سبب حاشیۂ انسانیت سے بہت نیچے گرے ہوئے اوروحشی ہوچکےہیں ان کی دشمنانہ نظر ہمارے نظریات اور قومی آزادی سے بڑھ کر ہماری عزتوں پر رہتی ہے، اس لیے غیر سنگھی غیر مسلموں میں یقیناکام کیجیے،تاکہ انتہاپسند ہندؤں کی جانب سے آپ کو اعزاز واکرام ملتارہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انس تنویر صاحب لکھتے ہیں۔’’یہ جو صفورا کے لیے تم نے زہر اگلا ہے نا، یہ سب تمہاری پرورش، تمہارا خون، تمہارا خاندان اور تمہاری تربیت کودکھاتا ہے، تمہارے جیسے لوگ اس لائق بھی نہیں ہیں کہ انسان کہلائیں‘‘۔ بہن صفورا کے نکاح پر بے شمار شواہد آچکے ہیں، لیکن یہ صفائی دینے کی کوئی ضرورت نہیں اسلام دشمنی میں غوطہ لگانے والے یہ سنگھی کبھی نہیں سدھرنے والے، اور جھوٹ و فریب کے نطفے سے وجود میں آنے والے انسان نما حیوان ہر مسلم نام کے ساتھ ایسا ہی ننگا ناچ کریںگے، مستقبل میں مزید قومی کاز پر ایکٹو لوگوں کےخلاف ذاتیات کو رسوااور بدنام کرنے والے ایسے حملے سامنے آئیں گے، ذلیل دشمنوں کی یہی پہچان رہی ہے۔ صفورا آپ مبارک خواتین میں اپنا نام لکھوا چکی ہیں، صفورا اور ان کے اہل خانہ کو معلوم ہوناچاہئے کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ ؓ پر بھی ذلیل کافروں نے تہمت لگائی تھی ،لیکن آج وہ ہم سب کی ماں ہیں ۔حضرت آسیہؓ کو ظالم فرعون نے قید کرکے اذیتیں پہنچائی تھیں لیکن وہ زندہ جاوید ہوچکی ہیں۔ صفورا نے اپنی قوم کے لیے جدوجہد کی، جامعہ ملیہ کے پلیٹ فارم سے ظالمانہ کالے قانون کے خلاف ایک مؤثر مہم کو منظم کرنے میں قائدانہ رول ادا کیا، لاک ڈاؤن کی آڑ میں اسی جدوجہد کا ان سے انتقام لیا جارہاہے، اور ان کی پوری فیملی کو ذہنی طور پرٹارچر کیاجارہاہے یہ سب کا سب لوٹ کر ظالموں کی طرف جائےگا۔ گرچہ آج تہاڑ جیل کی کوٹھری میں صفورا کو ایسی حالت میں قید کردیاگیاہے کہ ان کے اہل خانہ تو درکنار ان کے وکیلوں تک کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہاہے، لیکن بہن صفورا کو یہ خوشخبری ہے کہ وہ سچائی، انصاف اور عزت کی جنگ میں ایک عظیم سالار کی حیثیت میں آچکی ہیں، اسلامی شناخت کی بنا پر ان کے خلاف ہورہے حملے ان کے لیے عزیمت، ہمت اور آخرت میں اجر کا ذریعہ ہوں گے، فرشتے آپ کے ساتھ ہیں، اہلِ حق آپکے ساتھ ہیں، پوری قوم آپ کے لیے دعا گو ہے، آپ ہماری قوم کا فخر ہیں، آپ سرتاسر عزت اور ظالموں کے لیے ہیبت ہیں،
_برادرم سمیع اللّٰہ خان خان کی ایف بی وال سے شکریہ کے ساتھ
[email protected]

(دریں اثنا زرد صحافت اور جھوٹی خبروں کے’’فیکٹ چیک‘‘ کےلیے مشہور .thequint.com نے کافی چھان بین کے بعد صفورا زرگر کو شادہ شدہ قرار دیتے ہوئے ان کے کردار پر لگائے جائےوالے شرمناک اور غیر انسانی الزمات کو جو صرف بی جے پی اور اس سے وابستہ ٹرول آرمی کی جانب سے وائرل کی جارہی ہے، اسے بے بنیاد اور جھوٹاالزام گردانا ہے، ویسے بھی یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ بی جے پی کی ساری سیاست صرف جھوٹ، مکاری، شیطانی اور ملک میں نفرت پھیلانے پر ہی ٹکی ہوئی ہے، جس کی سزا اسے اب عالمی برادری سے ملنی شروع ہوگئی ہے۔ ہم ترجمہ کے بغیر ’’دی کوئنٹ‘‘کے اس بیان کو یہاں پیش کررہے ہیں جو thequint.com کے فیکٹ چیک میں سامنے آئی ہے اور بتاتی ہے کہ صفورا شادی شدہ خاتون ہے اور اس پر بدچلنی کے الزام بی جے پی کی اوچھی سیاست کا منصوبہ بندحصہ ہے۔ )
میم ضاد فضلی، ایڈیٹر نیاسویرا لائیو، ویوز پورٹل، نئی دہلی

”We reached out to Safoora’s sister Sameeya Zargar, who confirmed that she is married.
“Such vicious attacks on her by social media trolls are the least of our concern right now. We are focusing our energy on finding ways to bring her out of jail.”
Sameeya Zargar, Safoora’s sister
Safoora’s fellow activist and Jamia student Azhar told us that the claims of Safoora being unmarried are baseless. He also helped us source images from her wedding day.
“We were anticipating that this would happen. That is why a lot us wanted to record her video with her husband on the day of her arrest but he refused,” Azhar told us.
The Quint has verified the pictures of Zargar’s wedding day, but has decided to withhold them.

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here