محکمہ اقلیتی فلاح کے منصوبوں کوعام مستفیدین کیلئے آسان بنایا جائے: تمنا

0
666
بہار کے نو منتخب وزیر اقلیتی فلاح زماں خان سے ملاقات کر تے جے ڈی یو اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری محمد تمنا
All kind of website designing

جے ڈی یواقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری محمد تمنا کی وزیراقلیتی فلاح زماں خان سے ملاقات

پٹنہ ، 20 فروری : بہار جے ڈی یو اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری محمد تمنا نے نو منتخب وزیر اقلیتی فلاح زماں خان سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔اس موقع پر محمد تمنا نے وزیر موصوف سے اقلیتی طبقہ کے در پیش مسائل پر بھی گفتگو کی ،ساتھ ہی اقلیتی فلاح محکمہ کے منصوبہ کے نفاذ اور اسکے عمل در آمد پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اقلیتی طبقہ کے لئے حکومت بہار نے کئی اہم منصوبے نافذ کی ہیں، لیکن اسکیم کے تعلق سے تشہیر میں کمی کے سبب عام لوگوں تک اسکی جانکاری نہیں پہنچ پاتی ہے ، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی اس کے نفاذ کو آسان بنانے کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے وزیر اقلیتی فلاح کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ کسی ایک اسکیم کیلئے مستفیدین کو برسوں برس محکمہ اور ٹیبل کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ یہاں تک کہ بیوہ اور طلاق شدہ خاتون کوبھی ملنے والی رقم کیلئے انہیں در در بھٹکنا پڑتا ہے۔اس لئے ان باتوں پر غور کر کے منصوبے کے حصول کو آسان بنانے پر غور کیا جانا چاہئے۔ وزیر زماں خان نے یقین دہانی کرائی کہ جہاں کہیں بھی مسائل ہیںان پر غور کیا جائے گا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here