مرکز اور ریاست کی یرقانی حکومتوں نے عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھونک دیا: کمل ناتھ

0
651
All kind of website designing
بھوپال، ایجنسی : سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے بی جے پی حکومت پر عوام کو مہنگائی کی ا?گ میں جھونکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے بروز ہفتہ جاری بیان میں کہا کہ مہنگائی سے راحت دلانے کے نام پر بی جے پی اقتدار میں ا?ئی تھی لیکن اقتدار میں آتے ہی وہ مہنگائی بڑھانے والی حکومت بن چکی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 11 دنوں سیمسلسل ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں رسوئی گیس کی قیمت بھی فروری ماہ میں ہی دو مرتبہ 75 روپئے بڑھا کر عوام کی کمر توڑنے کا کام بی جے پی حکومت نے کیا ہے۔
کمل ناتھ نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی اس مار سے عام عوام بے حد پریشان ہے اور ٹیکسوں میں کمی کرکے راحت کا مطالبہ کر رہی ہے، لیکن جو بی جے پی اپوزیشن میں رہ کر پیٹرول اور ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بڑی بڑی تحریکیں کرتی تھیں، بی جے پی لیڈر خوب سائیکل چلاتے تھے، بیل گاڑی یاترا نکالتے تھے، بڑے بڑے لچھیدار بھاشن (خطاب) دیتے تھے، وہ سبھی آج میدان سے غائب ہیں۔ ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں اور عوام کو کوئی راحت نہیں دے رہے ہیں۔ الٹا عوام کے زخموں پر مرہم لگانے کی بجائے یہ بی جے پی لیڈر انہیں کبھی پیدل چلنے کی،کبھی سائیکل سے چل کر صحت مند رہنے کی الول جلول صلاح دے رہے ہیں اور اس قیمتوں میں اضافے کو جائز ٹھہرا رہے ہیں۔سابق سی ایم نے کہا کہ عوامی مفاد کے اس مدعے پر عوام کی لڑائی لڑتے ہوئے ہم نے آج آدھے دن کے مدھیہ پردیش بند کی پکار دی تھی، جسے عوام نے مکمل کامیاب بنایا۔ میں ریاست کی عوام کا احسان مانتا ہوں، ساتھ ہی ان کاروباری اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس اہم مدعے پر کانگریس کے ریاست گیر بند کی پکار کو کامیاب بنایا۔ لیکن اس بند کے بعد بھی ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ عوام کی لڑائی ہم مسلسل لڑتے رہیں گے، اس قیمتوں میں اضافے کے خلاف ریاست میں ہماری مرحلے وار تحریک مسلسل جاری رہے گی۔ کمل ناتھ نے بتایا کہ مدھیہ پردیش میں پیٹرول پر 33 فیصد ویٹ، 4.50 روپئے اضافی ٹیکس اور ایک فیصد فی لیٹر سیس لگتا ہے اور وہیں ڈیزل پر 23 فیصد ویٹ، 3 روپئے اضافی ٹیکس اور ایک فیصد سیس لگتا ہے۔ ان بھاری بھرم ٹیکسوں کے توسط سے حکومت کا خزانہ تو روز پھل پھول رہا ہے لیکن عوام لٹتی جارہی ہے۔
کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس مطالبہ کرتی ہے کہ ریاستی حکومت پیٹرول – ڈیزل پر لگنے والے ٹیکسوں میں کمی کرکے عوام کو اس قیمت میں اضافے سے فوری راحت دے ورنہ کانگریس خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ا?ج ہم نے ریاست بند کی پکار دی ہے، ہم اس قیمت میں اضافے کیخلاف مسلسل جدو جہد کرتے رہیں گے، ہماری مرحلے وار تحریک جاری رہے گی، عوام کے مفاد کے لئے ہم ہمیشہ کھڑیہیں اور کھڑے رہیں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here