اعلان کے مطابق محکمہ ریل نے 6ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کی

0
234
Train File Photo
Passenger Train File Photo
All kind of website designing

سہارنپور ،دہلی ،دہرادون اور انبالہ ریلوے روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہونے سے مسافروں میں خوشی

دیوبند، ایجنسی :کافی روز سے بند پڑی 6ٹرینوں کی آمد ورفت کل (آج) سے شروع ہوجائے گی، یہ 6ٹرینیں پہلے پسینجر ہوکر چلتی تھیں ، لیکن اب ان کی آمد ورفت ایکسپریس ٹرینوں کے طور پر ہوگی۔ ان ٹرینوں میں بغیر ریزرویشن ٹکٹ سے سفر کرنے کی سہولت مل سکے گی۔ ابھی تک بغیر ریزرویشن ٹکٹ سے ٹرین میں سفر نہیں ہوپارہا تھا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال 24مارچ کے بعد سے ٹرینوں کی آمدو رفت بند ہوگئی تھی اس کے بعد سہارنپور سے انبالہ، مرادآباد، میرٹھ اور دہلی سمیت تمام روٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت پوری طرح بند رہی۔ بعد میں ان لاک میں بھی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے ٹرینوں کی آمد ورفت شروع ہوئی تھی، لیکن بغیر ریزرویشن ٹکٹ پر مسافروں کو سہولت نہیں مل پارہی تھی ، جس وجہ سے مسافروں کو ٹکٹ بکنگ کرانی پڑ رہی تھی، اب محکمہ ریلوے نے سہارنپور ضلع کو دہلی ، دہرہ دون ، انبالہ اور دیگر روٹوں پر بغیر ریزرویشن ٹکٹ پر سفر کی سہولت شروع کرتے ہوئے پیر سے کئی ٹرینوں کی آمد ورفت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، انبالہ ڈویژن کے سینئر ڈی سی ایم ہری موہن کے مطابق پیر یعنی 22فروری سے کئی ٹرینوں کی آمد ورفت شروع ہونی ہے اس کی تیاریا ںمکمل کرلی گئی ہیں۔ بغیر ریزرویشن ٹکٹ پر بھی ان ٹرینوں میں سفر کی سہولیات مل سکیں گی اس سے مسافروں کو بڑی راحت ملے گی ۔ جن ٹرینو ںکو شروع کیا جارہا ہے ان میں 4401دہلی سے سہارنپور ، 04402سہارنپور سے دہلی ، 04301مرادآباد سے سہارنپور، 04302 سہارنپور سے مرادآباد، 04501سہارنپور سے اونہ ہماچل، 04502اونہ ہماچل سے سہارنپور ، 09307اندور سے چنڈی گڑھ ، 09308چنڈی گڑھ سے اندور 09325اندور سے امرتسر ، 09326امرتسر سے اندور ٹرینیں شامل ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here