ہندستان کو سیاسی بازی گروں کی نہیں‘ مخلص لیڈر کی ضرورت 

0
806

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم شمیم احمد کا پونا دورہ میں خطاب 

کولکاتہ (پریس ریلیز) انسانی حقوق کیلئے ملک گیر سطح پر مہم چلارہے ہیومن رائٹس پروٹیکشن ایسو سی ایشن کے قومی صدر اور قائد اردو شمیم احمد نے مرکزی حکومت کے ’ بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ‘ مہم کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت بیٹی پڑھاﺅ اور بیٹی بچاﺅ کے نام پر صرف ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ ملک میںکہیں بھی بہو بیٹیوں کی آبرو محفوظ نہیں ہے ۔ مرکزی حکومت صرف لفظوں کی بازی گری کررہی ہے ۔
انسانی حقوق کی قومی مہم کے تحت پونا کے دورہ پر پہنچے شمیم احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت آئے دن طرح طرح کے قانون بنارہی ہے لیکن انسانوں کے تحفظ اور انسانوں کے حقوق محفوظ رکھنے ‘ انسانی مسائل کو کم کرنے کیلئے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی ہے بلکہ اس کے برعکس انسانوں کے لئے ماضی میں بنا ئے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں بے قصور لوگ سزا کاٹ رہے ہیں۔ مقدمہ سننے اور فیصلہ سنانے کےلئے ججوں کی بھاری قلت ہے جس کا نتیجہ ہے کہ بے قصور افراد سزاکاٹ رہے ہیں اور انصاف دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔
 شمیم احمد نے کہا کہ ادھر چند برسوں مرکزی حکومت نے ایک نئی اسکیم نافذ کی ہے نعرے بھی لگائے جاتے ہیں کہ بیٹی پڑھاو ¿ اور بیٹی بچاو ¿کا لیکن حقیقت یہ ہے کہ بیٹیوں کو پڑھانے اور بچانے کے بجائے ان پر ظلم توڑاجارہاہے روزانہ اخباروں میں بیٹیوں اورماو ¿ں پر ظلم وجبر کی خبر یں مل رہی ہیں ۔ راستوں پر‘ اسکولوں میں ‘ بھیڑ بھاڑ والے مارکیٹ میں‘ ریل میں بسوں میں عورتوں کے ساتھ چھیڑخانی اور ان سے کھلواڑ کے واقعات عام ہیں ایسے میں ہماری بیٹیاں کہاں بچ رہی ہیں ۔حکومت کو اس کاجواب دینا چاہئے۔
بی جے پی حکومت بیٹی کو تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہے۔ آج والدین اپنے بیٹیوں کو لے کر انتہائی فکر مند ہیں اور گھر سے اسکول بھیجنے میں بھی وہ خوف محسوس کررہے ہیں۔ ایسے میں مودی حکومت کا یہ نعرہ ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں۔ 
قائد ارد وشمیم احمد نے کہا کہ آج معصوم بچے اسکولوں میں کم اوراینٹ بھٹوں میں مزدوری کرتے ہوئے زیادہ نظرآتے ہیں ‘ بے روزگاری کا دیو نئی نسل کے جوانوں کو نگل رہاہے پڑھے لکھے تعلیم یافتہ نوجوان نوکری پانے کےلئے مجبورانیتاو ¿ں اور لیڈروں کی طرف دیکھتے ہیں لیکن یہ لیڈر اورنیتا نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کیلئے انہیں خواب دکھا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں اورا ن کا استحصال کرتے ہیں ۔گاندھی اور نہرو کے خوابوں کے اس ہندستان کو سیاسی بازی گروں کی نہیں صحیح مسیحا کی ضرورت ہے ۔ اور یہ مسیحاعوام ہی چن سکتے ہیں ۔ اس کیلئے عوام کو سیاسی طور پر بیدار ہونا پڑے گا اورا پنے حق کیلئے آواز اٹھانی ہوگی۔اس سے قبل ہوٹل آرکیڈ میں شمیم احمد کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا گیا ۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here