یوگی پولیس کا بڑا کارنامہ ، تاریخ میں لکھی جائے گی بہادری کی داستان

0
581
فوٹو بشکریہ : dailynews360
فوٹو بشکریہ : dailynews360
All kind of website designing

ماسک نہ پہننے پر کان پور پولیس نے بکرا کو کیاگرفتار

نئی دہلی : اترپردیش کے صنعتی شہر کانپور میں ایک بکرے کو پولیس کے ذریعہ حراست میں لیے جانے کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیاہے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ’’جناب بکر اصاحب ‘‘بغیر ماسک پہنے شہر میں مٹر گشتی کرر ہے تھے ۔ بکرے کی جرأت دیکھ کر پولیس طیش میں آ گئی اور اسے اٹھاکر فوراً تھانے لے گئی۔ نیوز ویب سائٹ ٹائمز ناؤ کے مطابق کانپور کے علاقے بیکن گنج میں پولیس کو ایک بکرا ماسک کے بغیر نظر آیا، جس کی وجہ سے اسے گاڑی میں بیٹھا کر تھانے لے جایا گیا۔
جب بکرے کے مالک کو پتا چلا کہ اس کا جانور تھانے میں ہے تووتو فوری وہاں گیا اور حکام سے گزارش کی کہ بکرے کو چھوڑ دیا جائے۔ پولیس نے اس شرط پر بکرے کو رہا کیا کہ اسے سڑک پر ماسک کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
واضح رہے کہ کووڈ۔ 19 کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ماسک اور سماجی دوری زندگی کے اہم جُز بنتے جارہے ہیں۔ کئی جگہوں پر حکام نے ان اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت سزا بھی لگا رکھی ہے اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان اصولوں کا اطلاق جانوروں پر بھی ہوتا ہے۔ سرکل افسر سیف الدین نے خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’لوگ اب اپنے کتوں کو بھی ماسک پہنا رہے ہیں تو بکرے کو کیوں نہیں۔‘
جیسے ہی یہ بات انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگی شہر کی پولیس نے اپنا موقف بدل دیا اور کہا کہ وہ لوگ  بکرے کو نہیں بلکہ اس شخص کو گرفتار کرنا چاہ رہے تھے جس نے ماسک نہیں پہنا تھا۔ دریں اثنا اس خبر کو پرلطف بناتے ہوئے ہندی روزنامہ’’ امر اُجالا‘‘ کی ویب ڈیسک نے لکھا ہے کہ ’’اترپردیش کی کانپور پولیس مباحثوں میں رہنے کے لئے کوئی نہ کوئی  ایشو تلاش کر ہی لیتی ہے۔ کانپور پولیس جو سنجیت کی لاش کو پانچ دن تک ڈھونڈنے میں ناکام رہی ، لاک ڈاؤن میں گھوم رہے ایک بکرے کو پکڑ کر اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بکرے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسران کے ہوش اڑ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا کی خوفناک وبا کےدور میں کانپور پولیس لاک ڈاؤن کے قوانین پرسختی کے ساتھ عمل کرانے کی وجہ سے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی تعریف حاصل کررہی ہے۔ کانپور کے علاقے بیکن گنج میں ایک بکرا گھوم رہا تھا ، پھر کیا تھا، پولیس اسے پکڑ کر تھانےلے آئی۔ اس گرفتاری کے بعدسوشل میڈیا پر طرح طرح کے کمینٹ ہونے لگے۔حد تو یہ ہے کہ ایک تبصرہ کرنے والے کوبس اتنا لکھنے پر کہ ’’ بکرا ماسک نہیں پہنے ہوئے تھا ‘‘ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے بعد کانپور پولیس نے ٹویٹر پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا ہے ،جس کان پور پولیس کا کہنا ہے کہ بیکن گنج کے انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ ایک بکراآوارہ گھوم رہا تھا، جسے حفاظت کے ارادے سے تھانے لایا گیا تھا۔ اور جیسے ہی بکرے کے مالک کو اس کا پتہ چلا تو وہ تھانے آگیا۔ اس کا بکرا اس کو واپس کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بکرا محمد علی ولدخلیق الزماں،  دادامیاں کا چوراہا ، بیک گنج تھانہ علاقہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ضابطے کے مطابق بکرا حوالے کیا گیا ہے۔ پولیس نے محمد علی کو متنبہ کیا ہے کہ جانوروں کو سڑک پر آوارہ نہ گھومنے دیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ماسک نہیں پہننے جیسے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here