علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں عید میلاد النبیﷺتقریبات کو تزک و احتشام کے ساتھ منانے کے لئے میٹنگ کا انعقاد

0
1059
سیرت کمیٹی کی مٹینگ سے خطاب کرتے پروفیسر اختر حسیب
All kind of website designing

علی گڑھ، نیا سویرا لائیو: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں عید میلاد النبیﷺتقریبات کو تزک و احتشام کے ساتھ منانے کے لئے آج پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں یونیورسٹی حکام کے علاوہ تمام اقامتی اور غیر اقامتی ہال کے پرووسٹوں نے شرکت فرمائی۔اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ حسبِ روایات سیرت النبیﷺ کا جلسہ کینیڈی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں ممتاز علماءسیرتِ طیبہ پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔اس موقع پر طلبہ نعتیں بھی پیش کریں گے۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مولانا آزاد لائبریری میں سیرت نمائش کا افتتاح ساڑھے دس بجے وائس چانسلر کریں گے۔ ساتھ ہی عربی خطاطی کی نمائش بھی اسی روز پونے دس بجے کینیڈی ہال میں کلچرل ایجوکیشن سینٹر، کے اے نظامی مرکز برائے قرآنی مطالعات اور فائن آرٹس شعبہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جائے گی۔میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سات روزہ سیرت تقریبات میں انٹر ہال مقابلوں کے ساتھ ساتھ طالبات کے لئے ویمنس کالج، سینئر سیکنڈری اسکول( گرلس) اور اے ایم یو گرلس ہائی اسکول میں بھی سیرت تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈین فیکلٹی آف تھیالوجی پروفیسر محمد سلیم سیرت کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here