لوک سبھا میں مسلم خواتین بل۔ شریعت میں مداخلت ،مسلمانان ہند کیلئے سیا ہ دن!

0
1264
All kind of website designing

ڈاکٹر اسماء زہرہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء کا صحافتی بیان!

نئی دہلی، نیا سویرا لائیوڈاٹ کام: آج پارلیمنٹ میں طلاق بل پیش کیا گیاہے، اسکی تمام مسلمانان ہند شروع ہی سے مخالفت کرتے آئے ہیں۔ یہ شریعت اسلامی(مسلم پرسنل لاء )میں کھلی مداخلت ہے۔99% مسلمان خواتین مسلم پرسنل لاء کی تائید میں ہیں اس بل کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔مسلم خواتین‘ طلاق ثلاثہ بل کے خلاف ہیں اوراسکو مکمل طور پر مسترد کرتیں ہیں۔ اسکے تمام دفعات اور شقیں Sub Sections دستور ہند میں مسلمانوں کو دئیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں اور مسلم پرسنل لاء کے اصولوں کے بھی مغائرہیں۔یہ بل مکمل طور پرمسلم خواتین اور بچوں کے خلاف ہے ۔ اس بل کی وجہ سے مسلم خواتین و بچوں کو کئی قانونی پیچیدگیوں اورسماجی مسائل سے دوچار ہونا پڑئیگا۔ یہ بل سپریم کورٹ کے Judgment جو /22 اگست 2017 کو دیا گیا تھا اسکے خلاف ہے اور یہ بل انڈین پینل کوڈ کے دفعات کے مطابق نہیں ہے۔اس بل کے تحت جب شوہر کوتین سال کیلئے جیل بھیجا دیاجائیگا تو اسکی بیویاور بچوں کے خرچے کا ذمہ دار کون ہوگا۔؟ یہ کہاں کا انصاف ہیکہ طلاق بھی نافذ نہیں ہوگی اور ایک بے اثر جرم کیلئے شوہر کو تین سال کی سزا بھی دی جائیگی۔خواتین کی کئی تنظیمیں جو زمینی سطح پر سماج سدھار کا کام کررہی ہیں وہ اس بل کی کھلے طور پر شدید مخالفت کررہی ہیں۔لیکن 
انکے اس استدلال کو حکومت شروع ہی سے نظر انداز کررہی ہے۔ صرف چند بے بہرہ گمراہ خواتین کو میڈیا میں پیش کیا جاتا ہے تاکہ یہ تأثر دیاجائے کہ تمام مسلم عورتیں اس بل کی تائید میں ہیں۔ یہ نام نہاد مسلم خواتین نہ مسلم پرسنل لاء کا علم رکھتی ہیں اور نہ یہ ملت اسلامیہ کی نمائندہ ہیں۔۔اس بل کو علماء اکرام، مسلم جماعتیں ،مذہبی قائدین و اسکالرس کی رائے جانے بغیر کس طرح مسلمانوں پر مسلط کیا جاسکتا
ہے۔؟ہم تمام سکیولر جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کے مشکور ہیں جنھوں نے کھل کر اس بل کی مخالفت کی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے صرف 120دن میں کابینہ میں اس بل کو منظوری دیکر پارلیمنٹ میں آج پاس بھی کردیا گیا۔ اس عجلت پسندی سے ظاہر ہوتا ہیکہ بی جے پی سرکار مسلم عورتوں کی ہمدردی کے نام پر مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کی ہے۔ تمام مسلمانان ہنداس بل کی متفقہ طور پر سختی سے مذمت اور مخالفت کرتے ہیں ۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here