امن وایکتا سملین کا انعقاد جمعیة علماءہند کا قابل ستائش قدم : ملی کونسل

0
1116
نئی دہلی : جمعیة علماءہند کی جانب سے منعقدہ امن وایکتا سملین قابل ستائش اور ایک اہم اقدام ہے ،موجودہ دور میں تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنا اور مسلکی اختلافات کو ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،جمعیة کے جنرل سکریٹری مولانا محمودمدنی صاحب قابل تعریف ہیں جنہوں نے راجدھانی میں تمام مذاہب کے سربراہان ،مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے رہنما اور متعدد ملی وسماجی لیڈروں کو ایک اسٹیج پر جمع کرکے امن واتحاد کو فروغ دینے اور ہندوستان کی سرزمین پر اس کی تہذیب وثقاقت کو برقراررکھنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرنے کا عزم دہرایاہے ۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم نے کیا ۔
انہوں نے اپنے پریس نوٹ میں مزید کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ 30 جولائی 2017 کو دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میںآل انڈیا ملی کونسل نے” دستور بچاﺅ دیش بناﺅ “کا جو نعرہ دیا تھا اس کی آواز دور تک پہونچی ہے اور اس پر رفتہ رفتہ عمل ہونا شروع ہوگیا ،تال کٹورہ اسٹیڈیم میں مختلف مذاہب کے رہنما اور مسلکوں کے سربراہ نے ملک کے موجودہ حالات میں جو نعرہ دیاتھا اور جن خطوط کواپناکرفرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا منشور جاری کیاتھا اس پرپیش رفت ہورہی ہے ، مختلف جماعتوںوتنظیموں کے سربراہان اس پر عمل پیر اہیں ۔ جمعیة علما ءہند کے اس اجلاس سے بھی اس تحریک کو مزید تقویت ملی ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور نفرت کی فضاءکو کم کرنے کے سلسلے میں حوصلہ پیدا ہواہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس طرح کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے مسلمانوں کے مختلف مسالک کے درمیان بھی اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ میثاق اتحاد کے فارمولہ کو اپنا نا وقت کا لازمی تقاضابن گیا ہے ،ایک میثاق اتحاد بنانے کی ضرورت ہے جس پر تمام مسالک کے نمائندوں کا اتفاق ہوا ور مسلمانوں کے درمیان پائے جانے والی مسلکی منافرت کا خاتمہ ہوسکے ۔ڈاکٹر منظو رعالم نے کہا کہ ملی کونسل اس سلسلے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ،چند سال قبل مسلکی اتحاد قائم کرنے کیلئے میثاق اتحاد کا فارمولہ بھی پیش کیاگیاتھا جس کا مثبت اثر ہوا ،اسی مقصد کے پیش نظر جمعیة علماءہند کی کانفرنس میں ملی کونسل کے صدر جناب مولانا عبد اللہ مغیثی صاحب نے بھی شرکت کی اور یہ پیغام دیاکہ اتحاد ہماری انتہائی اہم ضرورت ہے ، ملک کے موجودہ صورت حا ل کا مقابلہ کرنے کیلئے مذہب ومسلک کی تفریق کے بغیر تمام مذہبی ،ملی اور سیاسی رہنماکو اسی طرح ایک ساتھ اسٹیج پر آنا ہوگا اور زمینی سطح پر اس کام کو کرنا ہوگا ۔
ڈاکٹر منظور عالم نے یہ بھی کہاکہ اتحاد واتفاق صرف مسلمانوں کیلئے ضروری نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کے مفاد میں ہے ،امن وسلامتی کا فروغ ،ملکی ترقی اور بھائی رہ کیلئے یہ بیحد اہم ہے ،آئین اور دستور کی سلامتی کیلئے تمام امن پسند اور سیکولر شہریوں کا باہم متحدہونا ملک کے حق میں ہے اور اس تحریک زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔
 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here