ناپے گئےپامیلا گوسوامی کو پھنسانے والے راکیش سنگھ

0
840
Rakesh Singh was arrested while trying to flee West Bengal, Kolkata Police said. Pamela Goswami of the BJP’s youth wing in Bengal who was arrested for possession of drugs, had accused her party colleague Rakesh Singh of ‘planting cocaine' in her car
Rakesh Singh was arrested while trying to flee West Bengal, Kolkata Police said. Pamela Goswami of the BJP’s youth wing in Bengal who was arrested for possession of drugs, had accused her party colleague Rakesh Singh of ‘planting cocaine' in her car
All kind of website designing

ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت عرضی نامنظور کئے جانے کے بعد پولیس کے ذریعہ ڈرگس کنکشن کی جانچ اور قانونی کارروائی شروع کی، یرقانی جماعت میں شدید بے چینی

کولکاتا : بی جے پی لیڈر راکیش سنگھ کو منگل کے روز مشرقی بردوان کے گلسی سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس سے قبل سہ پہر کے وقت ان کے گھر پر تین گھنٹے تک ہائی وولٹیج ڈرامہ چلتا رہا۔ پولیس نے سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے پر ان کے دو بیٹوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد راکیش سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے یہ کارروائی اس وقت کی ہے جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر راکیش سنگھ کو ہائی کورٹ سے ضمانت نہیں مل سکی اور ان کے پاس پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کرنے کا جمہوری جذبہ ان کے اندر ہونا چاہئے۔ لہذا کولکتہ پولیس ان کی گرفتاری کے لئے راکیش سنگھ کے گھر پہنچی۔ حالاں کہ کے ان کے لڑکوں نے پولیس اہلکاروں کو گیٹ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ ہائی وولٹیج کا ڈرامہ میڈیا کی موجودگی میں کافی دیر تک چلتا رہا۔ بعد میں کچھ شرائط کے ساتھ پولیس کو اندر جانے دیا گیا۔ اسے دادگیری کہا جائے یا اپنے گناہ کو چھپانے کا موقع تلاش کرنا، یہ تو یرقانی خیمہ کے جملے باز اور فریبی لیڈران ہی بتاسکتے ہیں۔ تاہم پولیس کی قانونی کارروائی سے بی جے پی کے لیڈران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی خاتون لیڈر پامیلا گوسوامی نے کولکتہ سے کوکین کے ساتھ گرفتار کے بعد چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں کہ کہ اس کے ساتھ فراڈ ہوا ہے اور انہیں پھنسانے میں یرقانی جماعت کے بڑبولے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے ایک قریبی شخص ہاتھ ہے۔ اس کے بعد پولیس نے راکیش سنگھ کی گرفتاری کے لئے تیاری شروع کردی تھی۔ منگل کے روز جب ہائی کورٹ نے راکیش سنگھ کو پیشگی ضمانت دینے سے انکار کردیا تو پولیس ان کے گھر پہنچی جہاں نہیں ملے مگر پولیس تمام قسم کی چھان بین کی بعد میں بردوان سے انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔اس سے قبل کولکاتا ، ایجنسی۔ کولکاتا پولیس کی ٹیم نے کوکین اسمگلنگ کیس میں نام آنے کے بعد کولکاتا بی جے پی کے رہنما راکیش سنگھ کے گھر میں تلاشی شروع کردی ہے۔ منگل کی دوپہر پولیس کی ایک بڑی تعداد علی پور واقع راکیش سنگھ کے گھر گئی لیکن راکیش کے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کو گھر کے باہرہی روک دیا۔ بی جے پی قائد کے بیٹے صاحب کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس تلاشی کے لئے دستاویزات نہیں ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو بغیر سرچ وارنٹ کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیںدی جائے گی۔ یہاں پولیس نے یہ بھی واضح کردیا تھا کہ سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے پر کارروائی کی جائے گی۔ دوسری طرف ، ہائی کورٹ کے جسٹس سبیہ ساچی بھٹاچاریہ نے راکیش سنگھ کی پولیس کے سمن کو ردکرنے کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے کہا کہ پولیس کا تعلق قانون سے ہے اور اس کے لئے راکیش سنگھ کو پوچھ گچھ کے لئے جانا پڑے گا۔ اس کے فوراً بعد ہی پولیس ٹیم نے راکیش کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ تاہم ، عدالت میں کیس خارج ہونے کے بعد راکیش سنگھ مفرور بتائے جا رہے ہیں۔ یہاں دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد ، پولیس اہلکار آخر کار ان کے گھر میں داخل ہوئے ۔ الزام ہے کہ راکیش کے باورچی سمیت تین افراد کو بھی غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے بی جے پی رہنما پامیلا گوسوامی کو نیو علی پور تھانے کی پولیس نے 10 لاکھ روپے کی کوکین کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ عدالت میں پیشی کے دوران گوسوامی نے دعوی کیا کہ راکیش سنگھ نے انہیں اس کیس میں پھنسایا ہے۔ اس کے بعد پیر کے روز کولکتہ پولیس نے راکیش کو سمن بھیج کر دفعہ 160 کے تحت پوچھ گچھ کے لئے شام 4 بجے تک حاضر ہونے کی ہدایتدی تھی لیکن راکیش نے 26 فروری تک وقتکا مطالبہ کرتے ہوئے ای میل بھیجا تھا اور دوسری طرف کلکتہ ہائی کورٹ میں اس سمن کو رد کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی جسے جج نے آج مسترد کردیا۔قابل ذکر ہے کہ راکیش سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بنگال کے انچارج اور قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے قریبی رہنماوں میں شامل ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here