مدینہ مسجد لو کھنڈے مارگ چیمبور میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ سے مولانا محمد یامین اور مفتی حذیفہ قاسمی کا خطاب
ممبئی : اسلام دشمن طاقتیں ہر اعتبار سے مسلمانوں اور اسلام کو نقصان پہونچانے کے درپے ہیں لیکن ہمارا حال یہ ہے کہ ہم ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں ،اپنے اعمال کے سدھار اور اللہ سے لو لگانے کے لئے تیار ہی نہیں ہیں ،بلکہ اس کی نافرمانی کرتے چلے جارہے ہیں،آج مسلم معاشرہ کی سب سے بڑی بر بادی کا ذریعہ ہمارے بچوں کی صحبتوں کا بگڑ جا نا ہے ، غلط صحبت کی وجہ سے ہمارے نو جوانوں میں آوارگی پھیل رہی ہے موجو دہ حالات میں نو جوان بچوں اور بچیوں کی صحیح نگرانی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ کل دار العلوم دیو بند سے تشریف لائے مہمان خصوصی مولانا محمد یا مین قاسمی صاحب مبلغ دا ر العلوم دیوبند جمعیۃ علماء کی جا نب سے مدینہ مسجد لو کھنڈے چیمبور میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانانے بچوں کی دینی تعلیم و تر بیت اور انہیں غلط صحبتوں سے بچانے کی ضرورت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے فر مایا کہ اس ناگفتہ بہ حالات میں بھی مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ نماز جیسے اہم فریضہ کو ترک کر رہا ہے تو اللہ کی مدد کہاں سے آئے گی ،آج ہم مال و دولت اور اولاد کے چکر میں اللہ کو بھول جاتے ہیں ،اسی لئے اللہ تعا لی مال و اولاد کو آزمائش اور فتنہ قرار دیا ہے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے ناظم تنظیم مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی صاحب نے اپنے قیمتی خطاب میں فر مایا کہ اس وقت ملک کے مسلمانوںکو مایوسی سے نکالنا اور دل شکنی سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،ملک میں جو این آر سی و غیرہ نافذ کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے اس کا مقصد صرف پریشان کرنا ہے ،مسلمانوں کو گھبرانے اور پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ سمجھو کہ یہ ایک آز مائش ہے آز مائش میں ایمان والے کو اجر ملتا ہے ہاں البتہ اسباب کے طور پر اپنے کاغذات کو درست کرنا ضروری ہے ۔مفتی عزیر الرحمن فتحپوری صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں فر مایا کہ آپسی اختلاف کوختم کرنے خود کی اور بچوں کی اصلاح کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اجلاس کا آغازقر آن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا مولانا محمد ذاکر قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے اجلاس کے انعقاد پر روشنی ڈالتے ہوئے فر مایا کہ ہماری اصلاح معاشرہ کی یہ تحریک جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صوبائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کے مرتب کردہ پرو گرام کے مطابق ممبئی و مضافات میں زور و شور سے جاری ہے ۔مولانا نے اپنے مختصر خطاب میں ایمان،عمل صالح ،امر بالمعروف ،اور نہی عن المنکر جیسے اعمال پر محنت کرنے کی طرف توجہ دلائی،اس موقع پر علاقے کے علماء کرام ائمہ مساجد خاص طور پر قاری محمد صادق خان صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ،مولانا اشفاق قاسمی صاحب ،مفتی آزاد قاسمی صاحب ،مولانا عبد العزیز صاحب و دیگر شریک تھے ،پرو گرام کے انعقاد میں طفیل بھائی ،مولانا عبد التواب صاحب اور مدرسہ کے اساتذہ اور طلباء نے اہم رول اداء کیا ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں