مشکلات و مصائب کے شکار کشمیری ، مظلوموں کے خون کا جواز لیا جارہا ہے سعودیہ سے
ریاض / نئی دہلی، 02 اکتوبر (ہ س)۔ قومی سلامتی مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے بدھ کو سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس دوران بہت سے اہم مسائل پر گفتگو کے ساتھ ہی ڈوبھال نے ولی عہد سے جموں کشمیر سے دفعہ- 370 ہٹائے جانے پر بھارت کا موقف رکھتے ہوئے اس پر بھارتی نقطہ نظر اور کارروائی کے بارے میں گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق، شہزادہ نے مذاکرات کے دوران جموں کشمیر پر بھارت کے قدم کی حمایت کی۔ انہوں نے ڈوبھال سے کہا کہ سعودی عرب جموں اور کشمیر میں بھارت کے موقف کو سمجھتا ہے۔ سعودی ولی عہد کے ساتھ ڈوبھال کی یہ ملاقات تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہی۔ اس کے علاوہ اجیت ڈوبھال نے سعودی عرب کے اپنے ہم منصب موساد بن محمد الایبن سے بھی ملاقات کی۔ ڈوبھال دو اہم عرب ممالک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ بھارت کے اچھے تعلقات ہیں۔ اس ملاقات کے دوران ان کے درمیان قومی اور علاقائی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے بعدڈوبھال کی ملاقات محمد بن سلمان کے ساتھ ہوئی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس سفر کے دوران ڈوبھال سے متحدہ عرب امارات کے سینئر رہنماو¿ں کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے۔ ڈوبھال کی اس سفر سے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اور مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں