ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا

0
979
حسین فریدون
حسین فریدون
All kind of website designing

تہران ،02اکتوبر (ہ س )۔ ایرانی عدالت نے صدر حسن روحانی کے بھائی کو بد عنوانی کے معاملے میں 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو بدعنوانی سمیت مختلف مقدمات کا سامنا ہے ایک کیس میں عدالت نے ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔حسین فریدون کو دیگر الزامات کے تحت مزید سزا ملنے کا امکان ہے، حسین فریدون صدر حسن روحانی کے خصوصی معاون بھی ہیں۔ایرانی عدالت نے ابتدائی طور پر رواں برس مئی میں حسن روحانی کے بھائی کو بد عنوانی کے معاملات میں سزا سنائی تھی لیکن اس وقت سزا کا دورانیہ نہیں بتایا گیا تھا۔ تاہم بھائی کو قید کی سزا پر صدر روحانی کا ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here