پانی پت, گاندھی جینتی کے موقع پر, گنگا جمنی تہذیب کی علمبردار مہاتما گاندھی جی کی بنیادی اصولوں کو عملی طور پر یاد کرتے ہوئے ہریانہ کے مشہور و معروف مدرسہ بدرالعلوم نے صحت و تندرستی اور علاع و معالجہ میں معاون آج کے دور کی ضرورت, کامیاب اور آزمودہ حکیمی ورزشوں کی ٹریننگ کا مدرسہ کے طلباء کے ساتھ ساتھ عوام و خواص کے لئے مفت انتظام کیا جس کا افتتاح چیئرمین جج کمیٹی جناب معین انصاری صاحب نے فرمایا.
اس مفت ٹریننگ کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے عالمی پیمانہ کی مقبول عام حکیمی ورزشوں اور فطری طریقہ علاج کے ماہر حکیم (ڈاکٹر) بدرالاسلام کیرانوی کی خدمات حاصل کی گئیں.
اس انوٹھے کیمپ میں ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے سب کے لئے آسان, نزلہ, زکام, کھانسی, پیٹ کے امراض, قبض, گیس, شگر وغیرہ کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت, تحمل, قوت برداشت بڑھا نے والی, جسم اور ذہن سے بوجھ اور تھکی تھکی سی کیفیت دور کرنے والی, طبیعت میں اٹھان لانے اور ڈپریشن سے نکالنے والی اور روزمرہ کی زمہ داریوں کو جسمانی طور پر مست مست رہ کر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کرنے کی صلاحیت پروان چڑھانے والی حکیمی ورزشوں کو عملی طور پر متعارف کرایا.
پروگرام میں طلباء کے علاوہ مدرسہ کے مہتمم, اساتذہ اور عمائدین علاقہ شریک ہوئے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مدرسہ کے اساتذہ کے علاوہ بطور خاص, مدرسہ کمیٹی کے صدر اور سرپنچ چودھری اسرائیل, خطیب جامع مسجد حضرت مولانا ارشاد صاحب, حاجی حنیف پہلوان صاحب, حاجی سلیم صاحب اور صدر مشاعرہ کمیٹی سلیم انصاری صاحب اور علاقہ کے دگر معروف بزنس مین پیش پیش رہے.
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں