2019
جمعیۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ اور بزدلانہ عمل ہے جو کبھی جہاد نہیں ہوسکتا،ہندستان کے تمام انصاف پسند شہری اس اندوہ ناک حادثہ پر مقتولین کے تئیں انتہائی صدمہ اور دہشت گردوں کے تئیں انتہائی بے زاری اور نفرت کا اظہار کرتے ہیں ، ہم سب مقتولین کے غم زدہ خاندان کے ساتھ بلا امتیاز مذہب و ملت کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی نے کشمیر میں امن وامان کے قیام کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے،لیکن ہمیں ہرگز مایوس نہیں ہو نا چاہیے بلکہ امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جد وجہد کو ہر سطح پر پوری طاقت سے ساتھ جاری رکھنا چاہیے ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں