لاعلاج بیماریوں اوردواؤں کے مضراثرات سے بچنے کیلئے’ حجامہ‘ ایک تریاق

0
1156
All kind of website designing

’ریجیما‘نے حجامہ کی تجدیدکاری کرکے بلندیوں پر پہنچایا، اس قدیم پیتھی کے رواج کیلئے ڈاکٹر شاہد ملک اور ڈاکٹر نزہت مسلسل کوشاں

نیاسویرالائیو

نئی دہلی : دواؤں کے بڑھتے مضراثرات کے اس دور میں حجامہ طریقہ علاج ایک نعمت غیر مترقبہ ہے، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ساڑھے پندرہ سوبرس قبل مسیح سے رائج یہ قدیم طریقۂ علاج تقریبا امعدوم ہوتا جارہا ہے۔ جدید کیمیاوی دواؤں کے متواتراستعمال سے پریشان مریضوں کو نجات دلانے کیلئے مشہورحجامہ کلینک ’ ریجیما‘ نے نہ صرف اس پر گہری اور سائنٹفک ریسرچ شروع کئے ہوئی ہے، ریجیماکے ماہرین اور باصلاحیت معالجین و محققینشب وروز اس کی تجدید کاری میں سرگرم عمل ہے،ریجیما کے ذمہ داران نے اپنی محنتوں اور ریسرچ اسے بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریجیماکے ذمہ داران ڈاکٹرشاہد ملک اور ڈاکٹر نزہت کا ماننا ہے کہ حجامہ کو خاطر خواہ فروغ دینے کی ضرورت ہے اور خاص طو رپر موجودہ دنیا میں جب کہ ایلوپیتھک دواؤں خاص طور ہائی ڈوز میں اینٹی بایوٹک کا حد سے زیادہ استعمال انسانی دنیا کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ پہنچارہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد ملک اور ڈاکٹرنزہت کہتے ہیں کہ موجو دہ مودی سرکار کی وزارت آیوش دیسی طریقہ علاج کو پروان چڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ مگراس قدیم ترین نبوی طریقۂ علاج کی ترویج و ترقی کیلئے ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ لوگوں اس کی افادیت کی جانب متوجہ کیا جاسکے اور لاعلاج بن چکے بے شمار بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے حجامہ تھیراپی کی طرف راغب ہوں۔ 
ڈاکٹرشاہد ملک نے آج یہاں کناٹ پلیس میں واقع اسٹیٹس مین بلڈنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم نے ریجیما مطلب خاص طو رپر شمالی ہند میں سال 2007 سے قائم کیا اور گذشتہ 11 سال سے یہ سہولت فراہم کی ہے کہ مریض جدید اور صاف ستھرے طبی آلات کے امتزج کے ساتھ اس طریقہ علاج سے مستفید ہوسکیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا بنیادی کام فی الحال علی گڑھ او ردہلی میں ہے مگر ریسرچ ورک بہت پھیلا ہوا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری سرکار اس پر سنجیدہ نظر کرے، حجامہ یونانی کا ہی ایک حصہ ہے اور ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں جسم کے مختلف حصوں پر نشتر کی مدد سے چھوٹے چھوٹے شگاف لگاکر خون نکالا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں حجامہ تھیراپی سینگ سے چلتے چلتے آج یہ کپ اور گلاس تک پہنچ چکا ہے او رہم اسے جدید طرز پر تمام سازوسامان کو جرثوموں سے پاک(اسٹرلائز) کرکے حجامہ کرتے ہیں۔
ریجیما ایک ماڈل یونانی کلینک ہے جسمیں یونانی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی انٹیگریڈ پیتھیوں کے امتراج سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے ، ریجیماسینٹر علاج با لتد بیر کا ایک بڑا اور اہم ادارہ ہے، ریجیما سینٹرس حجامہ کے میدان میں ایک نمایاں حیثیت کے حامل ہیں۔
واضح رہے کہ حجامہ (Cupping Therapy)وہ طریقہ علاج ہے جس میں جسم کے مختلف حصّوں پر منفی خلا (Negative Vaccum) پیدا کرکے نشتر کی مدد سے چھوٹے چھوٹے شگاف لگا کر خون نکالا جاتا ہے، یہ ایک قدیم طریقۂ علاج ہے جس میں جدید ترمیمات اور ریسرچ کرکے ریجیما کے سینٹروں پر بہترین طریقے سے بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
حجامہ کی ترویج و توسیع کیلئے ’’الجمعیۃ العلمیۃ للحجامۃ‘‘ (سائنٹفک سوسائٹی آف حجامہ انڈیا ) کے ذمے داران ڈاکٹر شاہد ملک ،ڈاکٹر نزہت اور حکیم محسن دہلوی نے اس خصوصی پریس کانفرنس میں بتایا کہ حجامہ(cupping therapy)دنیا کا قدیم ترین اور مسنون تھیراپی ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ طریقہ علاج فادر آف ٹریٹمنٹ ہے ،اس متبادل طریقہ علاج کا ٹھپہ لگانا غلط ہے ،بلکہ یہ طب یونانی کاہی حصہ اور کامیاب طریقہ علاج ہے۔ 
ڈاکٹر نزہت اخترنے بتایا کہ ریجیما کے تحت سائنٹفک سوسائٹی آف حجامہ، ریجیما انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشلٹی ایجوکیشن اور ریجیما کلینکس ، قائم کئے گئے ہیں، جس میں انڈین سسٹم آف میڈیسن کے ذریعہ مختلف طریقہ کے گریجویٹ ڈاکٹرو ں کو حجامہ کی ٹریننگ دی جاتی ہے،اب تک سائنٹیفک سوسائٹی آف حجامہ سے 24 بیچ پاس آؤٹ ہوچکے ہیں۔اس کیلئے سوسائٹی نے انتہائی سہل کورس تیار کیا ہے جو سرکاری اداروں کیسندیافتہ ڈاکٹرو ں کو پڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حجامہ کی بڑی بات یہ ہے کہ یہ ایک طرح مامون سازی کا بہتری طریقہ ہے اور اس سے تمام دردوں کا علاج جیسے عرق النساء، جوڑوں کا درد، مائیگرین، کمردرد، سردرد، ایڑی کادرد، نفسیاتی بیماریاں جیسے نیند نہ آنا، بے چینی، ڈپریشن، جلدی امراض، سفید داغ، بلڈ پریشر، تھائیرائڈ اور قوت باہ وغیرہ کا علاج کیا جاتا ہے۔ پریس کانفرنس میں بڑی تعداد میں حجامہ کے معالجین اور یونانی اطبا ء و طلبا بھی موجود تھے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here