مولانا سید محمد ولی رحمانی ؒکی رحلت پراظہار رنج و غم

0
1042
All kind of website designing

مولانا کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے بڑا خسارہ: جمعیۃ علماء 

نئی دہلی : جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی نے مسلم پرسنل لاء بورڈکے جنرل سکریٹری اور ا میر شریعت مارت شرعیہ بہار، جھارکھنڈ و اڈیشہ حضرت مو لانا سید محمد ولی رحمانیکی وفات حسرت آیات پر گہر ے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔مولانا مرحوم دار العلوم دیوبند کے اجل فضلاء میں سے تھے۔وہ عصر حاضر میں ملت اسلامیہ ہند کے مسائل کو لے کر کافی سنجیدہ اور فکر مند رہتے تھے اور وہ اس سلسلے میں مختلف فورم پرسرگرم تھے، تعلیمی میدان میں بھی انھوں نے کئی بڑے کام کیے ہیں۔ وہ مرکزی بہار میں واقع خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں،صاحب نسبت بزرگ اور ہزاروں تشنگان حق کے لیے چشمہ فیض تھے۔ ان کے والد حضرت مولانا سید منت اللہ صاحب رحمانی ؒ،حضرت شیخ الاسلا م مولانا حسین احمد مدنی رح ؒکے شاگرد تھے۔ حضرت مولانا منت اللہ صاحب ؒحضرت مدنی ؒ سے گہرا تعلق رکھتے تھے اور حضرت مدنی ؒ کی ہدایت پر آزادی سے قبل اور بعد جمعیۃ علماء کی تحریکات میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔
مولانا منصورپوری اور مولانا مدنی صاحبان نے مولانا مرحوم کے انتقال کو ملت اسلامیہ ہند کے لیے بڑا خسارہ بتایا ہے اورکہا کہ اس سے ملی جہدوجہد کے میدان میں خلاپیدا ہواہے۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند اور اس کے خدام اس سانحہ عظیم پر گہرے رنج والم کا اظہار کرتے ہیں اور اہل خانہ بالخصوص صاحبزادہ محترم سید محمد فہد رحمانی صاحب، حضرت مولانا سیدمحمد رابع حسنی ندوی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور امارت شرعیہ بہارو جھارکھنڈو اڈیشہ کے ذمہ داروں کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔ دعاء ہے کہ اللہ تعالی حضرت والا کو درجات علیا سے سرفراز فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرمائے اور ان کے لواحقین ومتوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر ارباب مدارس اور جمعیۃ علماء کے احباب سے گزار ش ہے کہ مولانا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here