جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے نئے صدر کا انتخابی عمل اختتام پذیر کثرت رائے سے مولانا اسرار مظاہری چترا صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ منتخب

0
1413
All kind of website designing

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے نئے صدر کا انتخابی عمل اختتام پذیر
کثرت رائے سے مولانا اسرار مظاہری چترا صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ منتخب
۱۴؍جنوری ۲۰۱۸ پریس ریلیز
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری قائد جمعیۃ مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کی ہدایت کے مطابق آج بتاریخ ۱۴؍ جنوری بروز اتوار صبح گیارہ بجے شاہ ریزیڈینسی رانچی میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے خالی صدارتی عہدے کے لیے انتخابی اجلاس کیا گیا۔جس میں کثرت رائے سے ضلع چترا سے تعلق رکھنے والے مولانا اسرارمظاہری کو صدر بنایا گیا۔ انتخابی عمل شروع ہوتے ہی چار امیدواروں کے نام سامنے آئے، کچھ لوگوں نے مولانا محمد ابن جناب مولانا زہر صاحبؒ کا نام پیش کیا تو کچھ نے مولانا ابراہیم اور مولانا نعمت اللہ صاحبان کے نام پیش کیے۔ جب کہ کچھ افراد نے مفتی عبدالرحمان گڈا کا بھی نام لیا۔ ان میں علیٰ الترتیب ۶۰، ۲۰،،۷؍ اور ۵ ووٹ ملے۔ مولانا ابراہیم نے قبل از ووٹنگ اپنا نام واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ یہ انتخاب ٹرم کے بیچ میں ہورہا ہے، صدارت کا یہ عہدہ مولانا ازہر صاحب کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے یہ انتخاب کیا گیا۔ معلومات کے لیے عرض کردیں کہ پورے صوبے میں ۲۴؍ اضلاع ہیں، جن میں سے ۱۸؍ اضلاع سے ضلعی صدور و نظما کے ساتھ کثیر تعداد میں منتظمہ کے اراکین اور محبین جمعیۃ علماء ہند نے شرکت کی۔ ۲۰۱ ؍ اراکین منتظمہ میں سے ۹۳؍ افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ اسی طرح نائب صدر کے خالی ایک عہدے کے لیے اتفاق رائے سے مولانا محمد کو چنا گیا۔بقیہ چار نائب صدور میں مولانا نعمت اللہ ، مولانا ابراہیم اور حاجی تمیز الدین صاحبان کے نام شامل ہیں۔
اجلاس کے اصلاح معاشرہ اور جمعیۃ علماء کی خدمات کے ایجنڈے پر خطاب کرتے ہوئے مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ حالات بدلنے کے لیے حکومت کے سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی، اپنے آپ میں تبدیلی پیدا کرلیں، حالات خود بخود بدل جائیں گے۔ مولانا قاسمی نے برما مظلومین کے تعلق سے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ روز اول سے ہی ہندستان اور بنگلہ دیش میں مقیم مہاجرین کے لیے بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے اور اب تک مختلف سطح پر کام ہورہا ہے۔ انھوں نے تنظیمی ڈھانچے کو فعال و متحرک بنانے کے لیے مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی صدور و نظما اپنے صوبائی صدور و نظما سے برابر رابطے میں رہیں اور صوبائی ذمہ دار افراد مرکزی عہدیداروں سے صلاح و مشورہ کرتے رہیں۔
اجلاس کے دوسرا ایجنڈا قادیانیت کے فروغ کے سد باب پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ابوبکر نے کہا کہ ہر ہر ضلع کے ذمہ داروں کو بیدار ہوکرکام کرنا ہوگا۔ اور اس کام کو ترجیحی بنیاد پر کرنا اس لیے ضروری ہے ، کیوں کہ یہ ایمان کا مسئلہ ہے۔
اجلاس میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے سابق صدر مولانا ازہر صاحب بانی و مہتمم مدرسہ حسینیہ کڈرو رانچی ، اسی طرح مولانا حیات اللہ صاحب بہرائچی سابق صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش کے انتقال پرملال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مفتی جاوید اقبال صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء بہار نے کہا کہ ان حضرات کا انتقال پوری امت کے لیے ناقابل تلافی خسارہ ہے ، آئیے ہم یہ عزم کریں کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی فکر کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ ان دونوں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔اور حاضرین نے آمین کی صدا ئیں بلند کیں۔
مرکزی جمعیۃ علماء ہند دہلی سے تشریف لائے اس کے سکریٹری مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ، اور مفتی جاوید اقبال صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء بہار اس پروگرام کے نگراں رہے۔ مولانا اسرار مظاہری نو منتخب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے صدارت کی۔نظامت کے فرائض مولانا ابوبکر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے انجام دیے۔ انتخابی امور کے معاونت کے کام مولانا محسن اعظم قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور مولانا محمد یاسین قاسمی جہازی، مرکز دعوت اسلام جمعیۃ علماء ہند نے کیے۔
پروگرام میں تقریبا سبھی اٹھارہ اضلاع کی نمائندگی تھی، ضلعی و صدور نظما میں ،مولانا محمد ، مولانا احمد ، مولانا ازہر ، حافظ افروز ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء ضلع رانچی، حافظ جلال الدین صدر جمعیۃ علماء جامتاڑا، مولانا رضوان اللہ صدر جمعیۃ علماء دیوگھر، مولانا نعمت اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع دمکا، مفتی عبدالرحمان صدر جمعیۃ علماء گڈا،حاجی حفیظ الدین ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء گڈا،جناب محبوب صدر جمعیۃ علماء پاکوڑ، مولانا عبدالماجد صدر جمعیۃ علماء بوکارو، مولانا ابراہیم صدر جمعیۃ علماء دھنباد، مولانا شاکر ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء رام گڑھ، قاری احسان صدر جمعیۃ علماء کوڈرما، مولانا جمال الدین صدر جمعیۃ علماء کھونٹی کے نام شامل ہیں۔پروگرام کے منتظمین میں شاہ عمیر خازن جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، مفتی قمر عالم ناظم جھارکھنڈ، قاری احسان، مفتی ضیاء الحق، مولانا اصغر مصباحی، قاضی عزیر، اور مفتی سلمان وغیرہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here