اعظم گڑھ: مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم کی زیر تعمیر عمارت “رواق پھولپوری” کے تیسرے منزلے کا سیلاپ مکمل!

0
1977
All kind of website designing

 سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/فروری 2018) آپ کو یہ جان کر بیحد خوشی ہوگی کہ آپ کا محبوب ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کی ایک زیر تعمیر عمارت بنام رواق پھولپوری کے تیسرے منزلے کا تقریباً 6000 فٹ پر مشتمل سیلاپ مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری ناظم اعلی وشیخ الحدیث مدرسہ ھذا اورمولانا ومفتی محمد اجوداللہ  پھولپوری نائب ناظم مدرسہ ھذا کی مشترکہ کاوش سے کل بتاریخ 27فروری 2018ء بروز سہ شنبہ مکمل ہوا، مولانا جمال انور قاسمی نائب ناظم مدرسہ ہٰذا کی دعاء پر سیلاپ کا آغاز ہوا، اس دعاء میں قاری کلیم اللہ صدر شعبہ حفظ، حافظ فیضان احمد نائب صدر شعبۂ حفظ، مفتی محمداسجداللہ صاحب پھولپوری ،مفتی محمد کاشف، مولانا غفران احمد نے شرکت فرمایا، اس سے قبل 21دسمبر 2017ع 2ربیع الثانی 1439ھ کو اس منزلے کا نصف سیلاپ ہوا تھا، یہ عمارت حضرت پھولپوری علیہ الرحمہ کی یادگار جس کو حضرت مولانا ومفتی شاہ محمد عبداللہ پھولپوری نوراللہ مرقدہ نے اپنی زندگی میں اپنے بابرکت ہاتھوں سے 24رجب 1436ھ مطابق 13مئی 2015ء بروز چہار شنبہ بعد نماز عصربنیاد رکھ دیا تھا، ایسے ولی کے  خلوص وللہیت اور تعلق مع اللہ کی برکت سے حضرت کی زندگی میں ہی نصف سے زائد عمارت مکمل ہوگئی تھی اور حضرت کے اشارے پر رہائش کا آغاز بھی ہوگیا تھا، حضرت کی اپنی زندگی میں موجودہ زیر تعمیر دوعمارت دارالحدیث اور رواق پھولپوری پر خصوصی توجہ مرکوز تھی، بفضل اللہ دارالحدیث میں کئی سال حضرت نےبخاری شریف کادرس دیا۔اور عربی کے تمام درجات اور شعبۂ حفظ کی تعلیم کا فیض جاری ھے۔رہائشی عمارت کی قلت کے پیش نظر حضرت کی دلی خواہش رواق پھولپوری تعمیر کرنے کی تھی، حتی کہ حضرت نے اپنی آخری سانس اور زندگی کے آخری لمحات میں بھی اس دینی قلع دیکھنے کی خواہش ظاہر فرمائی ۔چنانچہ حضرت کو فورا اس  دلکش عمارت کی تصویر دکھائی گئی اور حضرت کو قلبی سکون واطمینان حاصل ہوا، چند دنوں بعد مکہ جیسی مقدس سرزمین پر روح پرواز کرگئی “انا للہ واناالیہ راجعون” آج حضرت کا سایہ نہ ہونے پر حضرت کے جانشین وناظم اعلی مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری زیدمجدھم کی نگرانی میں حضرت کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا، کاش آج حضرت کا سایہ ہم پر سایہ فگن ہوتا.

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here