مرکزی جمعیۃ علماکی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم

0
735
علامتی تصویر
All kind of website designing
مولانا فیروز اختر قاسمی جنرل سکریٹری مرکزی جمعیۃ علمائے ہند، دہلی
مولانا فیروز اختر قاسمی
جنرل سکریٹری مرکزی جمعیۃ علمائے ہند، دہلی

نئی دہلی: /8اپریل :اس وقت کورونا وائرس کی وبانے ایک عالمی بحران پیدا کردیا ہے۔ وطن عزیزبھی اس بحران سے دوچارہےـ ملک کو اس لاعلاج وبا سے بچانے کے لئے حکومت نے سوشل ڈسٹینس بنائے رکھنے کی غرض سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہےـ ظاہرسی بات ہے کہ موجودہ صورتحال میں غریبوں اور یومیہ مزدوروں کے لیے روٹی کا انتظام سب سے اہم مسئلہ بن گیاہے۔ آفت کی اس گھڑی میں مرکزی جمعیۃ علماء کے زیر انتظام ضرورت مندوں کی مدد کے لیے فوری وہنگامی قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت یومیہ مزدوروں اور دیگر مستحقین تک الحمدللہ تقریباً ڈیڑھ سو سے زیادہ خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم کیاگیاہے، جس میں اب تک پندرہ سو 1500کیلو چاول، دوسو دس 210کیلو دال،600 کیلو آٹا،180کیلو چینی،پچاس کیلو چائے پتی اور 120کیلو خوردنی تیل شامل ہیں۔
مرکزی جمعیۃ علماکے جنرل سکریٹری مولانافیروزاخترقاسمی نے حالات کی نزاکت کے پیش نظر صاحبِ استطاعت مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اس ابتلائے عام میں اپنے پڑوسیوں اور قرب و جوار میں دیکھیں ـ اگر کوئی شخص یا خاندان کھانے پینے کی پریشانی سے دوچار ہوتو اس کا پیٹ بھرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔ اس وقت اس سے بڑی نیکی کوئی اور نہیں ہوسکتی۔ اللہ ہم سب کو ہمدردی وغم خواری کی دولت سے سرفراز فرمائے۔ آمین

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here