اے ایم یوکے اے بی کے ہائی اسکول کے درجہ اول سے نویں جماعت تک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

0
1110
A-group-of-toppers-student-of-AMUs-ABK-School.
All kind of website designing

اے ایم یو کی آرٹس فیکلٹی میں کیریئر کاؤنسلنگ و پلیسمنٹ سیل کا قیام

علی گڑھ، 12؍اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے اے بی کے ہائی اسکول کے درجہ اول سے نویں جماعت تک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اے بی کے ہائی اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عباس نیازی نے بتایا اسکول سطح پر آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد سعد نے96فیصد نمبر حاصل کرکے اول، نویں جماعت کے سعد عالم نے95فیصد نمبر حاصل کرکے دوئم اور نویں جماعت کے ہی انشل سنگھ نے94فیصد نمبر حاصل سوئم مقام حاصل کیا ہے۔ڈاکٹر نیازی نے بتایا کہ پرائمری سطح پر درجہ اول کے محمد کیف نے98.2فیصد نمبر حاصل کرکے اول مقام اور درجہ اول کے ہی ابھیشیک گوتم و امت کمار نے97.9فیصد نمبر حاصل کرکے دوئم مقام جبکہ درجہ چہارم کے شوانگ یادو نے97.6 فیصد نمبر حاصل کرکے اسکول میں سوئم مقام حاصل کیا ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کے معاون ڈائرکٹر ڈاکٹر انور شہزاد نے اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو یادگاری نشانات و سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا۔ انہوں نے اسکول کے مظاہرہ کو سراہتے ہوئے اسکول کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد عباس نیازی نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی توقع کا اظہار کیا۔ پروگرام میں امتحان کے انچارج محمد اسرائیل اور جاوید احمد خاں بھی موجود تھے۔
دوسری جانب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف آرٹس میں پہلی بار کیریئر کاؤنسلنگ و پلیسمنٹ سیل کا قیام عمل میں آیا ہے جس کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر تبسم شہاب نے کیا۔ یہ سیل آرٹس فیکلٹی کے کورٹ ممبر عدنان خاں اور ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس کا مقصد فیکلٹی کے انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو کیریئر کے بارے میں رہنمائی اور مشورہ فراہم کرنا ہے۔ پروفیسر تبسم شہاب نے اس موقع پر کہاکہ یہ اقدام لائش ستائش ہے اور وقت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آرٹس فیکلٹی میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور سیل کے قیام سے طلبہ کی خاطر خواہ رہنمائی ہوگی۔ انھوں نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر محمد زاہد نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور مذکورہ اقدام کو سراہا۔ مسٹر سعد حمید اور مسٹر عدنان خاں نے کہاکہ کیریئر کاؤنسلنگ و پلیسمنٹ سیل سے آرٹس فیکلٹی کے طلبہ کو معقول رہنمائی ملے گی۔ انھوں نے کہاکہ طلبہ کو انگریزی بول چال کی تربیت فراہم کی جائے گی اور اہم موضوعات پر گیسٹ لیکچر منعقد کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here