حکیم فخرعالمــ’’نواب واجد علی شاہ ایوارڈ ‘‘سے سرفراز

0
1090

(علی گڑھ)کل مورخہ ۴/ستمبر ۲۰۲۰ء کومغربی بنگال اردو اکیڈمی نے قومی سطح کے سالانہ ایوارڈوں کا اعلان کیا۔یہ ایوارڈ ہر سال علم و ادب کے مختلف موضوعات پر شائع اعلیٰ تصنیفات کو دیے جاتے ہیں۔ ۲۰۱۷ء میںاشاعت پزیرمنتخب کتابوں میں حکیم فخرعالم کی تالیف ’’ہندوستان کی طبی درس گاہیں ‘‘کوسائنسی تکنیکی اور سماجی موضوعات کے زمرہ میں ’’نواب واجد علی شاہ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔اس سے پہلے حکیم فخرعالم کی کتاب ’’اردو طبی مترجمین‘‘کو اترپردیش اردو اکیڈمی ایوارڈسے نواز چکی ہے ۔یونانی طب میں اعلیٰ خدمات کے لیے آل انڈیا یونانی طبی کانگرس اور حکیم اشرف میموریل اکیڈمی حیدآبادبھی حکیم فخرعالم کوایوارڈ عطا کرچکی ہیں۔حکیم فخرعالم یونانی طب کے معروف مصنفین میں ہیں،اس وقت وہ وزارتِ آیوش حکومتِ ہندکے ادارہ مرکزی کونسل برائے تحقیقات طب یونانی کے تحت ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن،علی گڑھ میں تحقیقی خدمت انجام دے رہے ہیں۔اب ان کی ایک درجن سے زیادہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here