مولانا منت اللہ رحمانی پارامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ پٹنہمیں فیزیوتھیراپی اور پیتھولوجی میں ڈگری و ڈپلوما کورس میں داخلے شروع

0
1151
All kind of website designing

پٹنہ : مولانا سہیل احمد ندوی سکریٹری جنرل امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مفلر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی امیر شریعت بہار اوڈیشہ و جھارکھنڈ و چیر مین امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کی نگرانی میں چل رہےتمام تعلیمی و تکنیکی ادارے مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اورقوم کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہیں اداروں میں سے مولانا منت اللہ رحمانی پارا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ امارت شرعیہ کیمپس پھلواری شریف پٹنہ بھی ہے ،جس میں (BMLT,DMLT,BPT,DPT)چلائے جاتے ہیں ۔ خوشی کی بات ہے کہ تعلیمی سال 2020-21کے لیے بی ایم ایل ٹی اور بی پی ٹی میں داخلہ کی اجازت کی توسیع آریہ بھٹ نالج یونیورسٹی پٹنہ سے حاصل ہو چکی ہے اور داخلہ کی کارروائی شروع ہوگئی ہے ۔ واضح ہو کہ فیزیو تھیراپی اور پیتھولوجی میں ڈپلوما کورسDPT اور DMLT ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ گورنمنٹ آف بہار)محکمہ صحت حکومت بہار)سے پرماننٹ منظور ہے اور اس میں داخلہ کی کارروائی پہلے سے ہی جاری ہے ۔ اب BPTاورBMLTکی منظوری حاصل ہونے کے بعد اس میں بھی داخلہ کی کارروائی شروع ہو گئی ہے ۔داخلہ کے خواہش مند طلبہ مزید معلومات کے لیے ادارہ کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سید نثار احمد سے موبائل نمبر 8873771070 پر رابطہ کر سکتے ہیں، ادارہ کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن بھی فارم بھرا جا سکتا ہے ۔
ویب سائٹ کا ایڈریس ہے www.mmrti.org
ای میل ایڈریس [email protected] :
ان نمبرات پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے:9939899930,9834338123، 70048993361،7250222587
داخلہ کے لیے امیدواروں کو کم از کم بارہویں کلاس میں(فزکس ، کیمسٹری ، بایولوجی اور انگریز ی کے ساتھ)کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ واضح ہو کہ بی پی ٹی اور بی ایم ایل ٹی کا کورس ساڑھے چا ر سال کا ہے ، جب کہ ڈی ایم ایل ٹی کا کورس ۲؍سال اور ڈی پی ٹی کا کورس ساڑھے تین سال کا ہے ، اس کے علاوہ دو سالہ کورس ڈپلوما ان ایکسرے ٹیکنیشین (DMRT)میں بھی داخلہ ہو رہا ہے ۔ اس کے علاوہ مولانا منت اللہ رحمانی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ایف سی آئی روڈ ، پھلواری شریف پٹنہ کے درج ذیل کورسز میں بھی داخلہ جاری ہے : الیکٹریشین، ڈی ایم سول، الیکٹرونکس اور میکانیکل، فیٹر، ایم آر اے سی(دو سالہ کورسز) اور پلمبر(ایک سالہ کورس)

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here