قسط نمبر (9)
تصنیف: حضرت مولانا محمد منیر الدین جہازی نور اللہ مرقدہ بانی و مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ
یہ سب چیزیں حج کے اندر سنت ہیں:
(۱) حدود میقات سے باہر رہنے والوں کے لیے خواہ حج کا احرام باندھا ہو، یا حج اور عمرہ دونوں کا؛ ان کے لیے طواف قدوم کرنا ۔
(۲) طواف قدوم میں رمل کرنا۔ اگر اس میں نہ کیا، تو طواف زیارت ،یا طواف وداع میں رمل کرنا، یعنی تین پھیر ااکڑ کر پہلوان کی طرح منڈھے ہلاتے ہوئے چلنا ۔
(۳) امام کا تین مقام پر خطبہ پڑھنا: ساتویں کو مکہ میں، نویں کو عرفہ میں اور گیارھویں کو منیٰ میں ۔
(۴) آٹھویں اور نویں ذی الحجہ کے درمیان والی رات کو منیٰ میں رہنا ۔
(۵) سورج نکلنے کے بعد نویں ذی الحجہ کو منیٰ سے عرفات کو جانا ۔
(۶) عرفات سے امام کے چلنے کے بعد چلنا ۔
(۷) مزدلفہ میں عرفات سے واپس ہوکر رات کو ٹھہرنا ۔
(۸) عرفہ میں غسل کرنا ۔
(۹) ایام منیٰ میں رات کو منیٰ میں رہنا، یعنی ۱۱،۲۱ ،او ر ۱۳؍ کی رات گزارنا ۔
(۱۰) منیٰ سے واپسی میں محصب میں ٹھہرنا ۔اگر چہ ایک لحظہ کے لیے ہو۔
ان کے علاوہ اور بھی سنتیں ہیں، جو مسائل اور افعا ل کے ساتھ ان شاء اللہ موقع بموقع ذکر کی جائیں گی ۔
مسئلہ : سنت کاحکم یہ ہے کہ ان کو قصدا ترک کرنابر اہے اور کرنے سے ثواب ملتا ہے، ان کے ترک کرنے سے جزا لازم نہیں ہوتی ہے ۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں