حج کے واجبات کا بیا ن

0
931
All kind of website designing

قسط نمبر (8)

تصنیف: حضرت مولانا محمد منیر الدین جہازی نور اللہ مرقدہ بانی و مہتمم مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ
حج کے اندر چھ چیزیں واجب ہیں:
(۱) وقوف مزدلفہ: یعنی دسویں ذالحجہ کو طلوع فجر کے بعد اور طلوع شمس سے کچھ پہلے مزدلفہ کے میدان میں ٹھہرنا ۔
(۲) سعی کرنا: یعنی صفا و مروہ کے درمیان سات چکر لگا نا، خواہ طواف قدوم کے بعد، یا طواف زیارت کے بعد ۔
(۳) رمی کرنا: یعنی دسویں ،گیارھویں اور بارھویں کو کنکریاں مارنا۔ دسویں کو صرف جمرہ عقبی ٰ میں اور گیارھویں ،بارھویں کو تینوں جمروں میں ۔
(۴) قارن اور متمتع کو قربانی کرنا ۔
(۵) سرکا بال منڈاوانا، یا کٹوانا ۔ منڈوانا کٹوانے سے بہتر ہے ۔
(۶) میقات سے باہر رہنے والے کو طواف وداع کرنا ۔
تنبیہ
یہ چھ واجبات حج ہیں۔ بعض کتابوں میں واجبات حج ۳۵؍ تک لکھے ہیں۔ اوروہ در اصل ارکان حج کے واجبات ہیں ۔ کچھ احرام کے واجبات ہیں۔ اور کچھ طواف کے، کچھ وقوف کے شرائط ہیں، جن کو واجبات میں لکھ دیے ہیں ۔افعال حج کے واجبات ان شاء اللہ ان افعال کے بیان میں ذکر کیے جائیں گے ۔
مسئلہ : واجبات کا حکم یہ ہے کہ اگر ان میں سے کوئی واجب چھوٹ جائے، تو حج ہوجائے گا، خواہ قصدا چھوڑا، یا بھول کر؛ لیکن اس کی جزا لازم ہوگی، قربا نی یا صدقہ، جیسا کہ جنایات کے بیان میں آئے گا۔ البتہ اگرکوئی فعل کسی معتبر عذر کی وجہ سے چھوٹ گیا، تو جزا لازم نہ ہوگی ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here