سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا، ایف آئی آر منسوخ کرنے سے انکار

0
874
All kind of website designing

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران ان کی ایک بہن کو بامبے ہائی کورٹ (Bombay High court) سے پیر کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران ان کی ایک بہن کو بامبے ہائی کورٹ (Bombay High court) سے پیر کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر خارج کرانے کے لئے سشانت سنگھ راجپوت کی بہنوں میتو اور پرینکا نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے میتو کے خلاف دائر عرضی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بہن پرینکا کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔
آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ رہیں اداکارہ ریا چکرورتی نے گزشتہ سال سشانت سنگھ راجپوت کی دونوں بہنوں میتو سنگھ اور پرینکا سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بہنوں نے دہلی کے ایک ڈاکٹر سے ملاقات کی تھی اور سشانت سنگھ راجپوت کی مینٹل ہیلتھ کے بارے میں بغیر جانکاری دیئے دوائی کا فرضی پرچہ بنوایا تھا۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون، 2020 کو ممبئی واقع ان کے اپارٹمنٹ میں ملا تھا۔بامبے ہائی کورٹ نے میتو کے خلاف دائر عرضی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بہن پرینکا کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔بامبے ہائی کورٹ نے میتو کے خلاف دائر عرضی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ بہن پرینکا کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اس سے قبل 3 فروری کو ہی سپریم کورٹ نے اس مفاد عامہ کی عرضی کو مسترد کردیا تھا، جس میں سشانت سنگھ راجپوت موت معاملے میں سی بی آئی کو اسٹیٹس رپورٹ دائر کرنے کے لئے احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی سبرامنیم کی بینچ نے وکیل پنت اور ڈھانڈا کی عرضی مسترد کردی تھی۔ بینچ نے کہا تھا، ’ہم اسے نہیں دیکھنے جا رہے ہیں۔ آپ ہائی کورٹ جائیے‘۔عرضی گزار نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ نے 19 اگست 2020 کو سی بی آئی جانچ کے لئے حکم دیا تھا اور تقریباً پانچ ماہ کا وقت گزرنے کے بعد جانچ ایجنسی ابھی جانچ پوری نہیں کرپائی ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here