جلگاؤں میں دردناک سڑک حادثہ، پپیتا لدا ٹرک پلٹا، 15 مزدوروں کی موت

0
796
All kind of website designing

وزیر اعظم نریندر مودی نے جلگاؤں حادثے پر غم کا اظہار کیا

ممبئی :جلگاؤں سڑک حادثہ: مہاراشٹر کے جلگاؤں میں یاول کے قریب پپیتے سے بھرا ہوا ایک ٹرک پلٹ گیا ، جس میں ڈیڑھ درجن لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ ابتدائی طورپر ملنے والی تفصیل کے مطابق پپیتے سے بھرا ٹرک دھولے سے یاول کی طرف جارہا تھا کہ اسی اثنا میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔ تاہم ابھی تک حادثے کی اصل وجہ کیا تھی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
موصولہ خبروں کے مطابق جلگاؤں میں پیر کی صبح ایک بھیانک اور دل دہلادہنے والے سڑک حادثے میں کم ازکم 15 مزدور ہلاک ہوگئے۔ تاہم اس ہولناک حادثے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں ابھی تک اس کی کوئی تفصیل پتہ نہیں چل پائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جلگاؤں میں یاول کے قریب پپیتے سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا ہے ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور پندرہ مزدوروں کی جان چلی گئی۔ خیال رہے کہ پپیتے سے بھرا ٹرک دھولے سے راویل کی طرف جارہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ ابھی تک حادثے کی بنیادی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح پپیتے سے بھرا ایک ٹرک جلگاؤں میں راویل کی طرف جارہا تھا۔ ٹرک ابھی یاول کے قریب ہی پہنچا تھا کہ بے قابو ہوکر دائرے میں گھوم گیا۔ ٹرک کے پلٹنے کا تیز شور سن کر آس پاس کے لوگ مدد کے لئے اس کی طرف دوڑ پڑے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک میں کچھ مزدور بھی بیٹھے تھے۔ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ ٹرک میں سوار تمام 15 مزدوروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
اس دلدوز حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں پولیس پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے مزدوروں کو ٹرک سے باہر نکال لیا۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور کو نیند آگئی ، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
دریں اثنا اتوار کی رات دیر گئے مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں کے کنگن گاوں کے قریب گاڑی الٹنے کے بعد 16 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والے سبھی ابھودا ، کرہلہ اور راور کے مزدور تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ہونے والے اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مہاراشٹرا کے جلگاؤں میں دل دہلادینے والے ٹرک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت۔ میری خواہش ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے جلد صحت یاب ہوں۔ یادرہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ، جب پپیتا سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو وہاں سے نکالنے میں مدد کی۔ پانچ مزدوروں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here