اے ایم یو کے بِرج کورس میں داخلہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 20؍ مئی

0
1877
All kind of website designing

علی گڑھ، 11؍اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں مدارس کے فارغین کے لئے قائم بِرج کورس میں داخلہ کے خواہش مند امیدوار اپنا آن لائن فارم 20؍ مئی 2018ء تک بھر سکتے ہیں۔ چونکہ مدارس کا سیشن رمضان سے قبل مکمل ہوتا ہے اس لیے یہ خصوصی رعایت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے مدارس کے سیشن کے اعتبار سے دی گئی ہے۔ خواہش مند فارغین اور فارغات مدارس جلد از جلدا س سلسلہ کی کاروائی مکمل کرلیں۔
واضح ہوکہ برج کورس اپنے پانچ سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرچکا ہے اور اب چھٹے بیچ کے داخلے کی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ا نٹرمیڈیٹ سطح کے جامع نصاب تعلیم اور ماہر اساتذہ کی سخت محنت کی بنا پر آرٹس، سوشل سائنس کے کسی بھی مضمون کے ساتھ ساتھ بی اے۔ ایل ایل بی میں داخلہ پانے کی امکانات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں، اس ایک سالہ کورس میں10+2 سطح کے تمام مضامین کی شُدبد احسن طریقہ سے ہوجاتی ہے اور +2کا سر ٹیفکیٹ بھی حاصل ہوتا ہے۔ انگریزی بولنے اور لکھنے کی خصوصی مشق کرائی جاتی ہے اس کے علاوہ عصر حاضر کے بین المذاہب ومسالک مفاہمہ جیسے عالمی مضمون کے ذریعے تنقیدی شعور بیدار کیا جاتا ہے اور نقد ونظر اور محاکمہ کی خفتہ صلاحیتوں کی صیقل گری کی جاتی ہے۔ اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز میں برج کورس کے فارغین اپنے ہم سبق ساتھیوں پر علمی واخلاقی ہر اعتبار سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔چنانچہ انگلش جیسے مضمون سے کئی درجن طلباء وطالبات بی اے آنرز کررہے ہیں او رپہلے بیچ کے کئی طلباء پوسٹ گریجویشن کررہے ہیں۔ اسی طرح شعبہ معاشیات وسیاسیات کے علاوہ بی اے۔ ایل ایل بی میں بھی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here