ممبئی31 جنوری(ایجنسیز) ممبئی اسپیشل کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے معاملہ میں فلم اداکارآدیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کوذمہ دارقراردیا ہے۔ واضح رہے جون 2013 میں جیا خان نے اپنے فلیٹ میں پھانسی لے لی تھی یہ معاملہ مقامی عدالت میں زیردوراں تھا۔ آج اس کیس نے اس وقت نیا موڑ لے لیا جب عدالت نے جیا خان کی موت کیلئے سورج پنچولی کو ذمہ دارقرار دیتے ہوئے اس کے خلاف دفعہ 306 (موت کیلئے اکسانا) کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ زرائع کے مطابق اداکارہ 4 ماہ کی حاملہ تھی اورسورج پچنولی نے زبردستی اس کا حمل ساقط کروایا تھا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں