امارت شرعیہ میں مشاورتی اجلاس کے موقع پر امیر شریعت کے ہاتھوں تین کتابوں کا اجرا

0
1521
All kind of website designing

پٹنہ،14 فروری : امارت شرعیہ کے زیر اہتمام اردو زبان و ثقافت کے تحفظ و بقا پر دانشوران قوم و ملت کے خصوصی اجتماع میں امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب کے دست مبارک سے تین معیاری کتابوں کا اجرا عمل میں آیا ۔(۱)نقطۂ نظر تصنیف مولانا محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف ، پٹنہ و مدیر ہفتہ وار نقیب (۲)کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن ، مسائل ، مصائب اور مشکلات تصنیف مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی (۳)نئی قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰ء؁ کا اردو ترجمہ مترجم سید محمد عادل فریدی قاسمی امارت شرعیہ پھلواری شریفیہ تینوں کتابیں اپنے موضوع کے اعتبار سے نہایت عمدہ اور معیاری ہیں ۔ نقطۂ نظر مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ صاحب کے نقیب میں لکھے اداریوں کا مجموعہ ہے ، اس میں ملک کے بدلتے ہوئے منظر ناموں پرعلمی و تنقیدی تبصرے بھی ہیں اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل بھی ۔ دوسری کتاب کرونا وائرس،مسائل، مصائب اور مشکلات مولانا کی لاک ڈاؤن کے زمانے میں لکھی گئی مختلف تحریروں کا مجموعہ ہے۔ تیسری کتاب نئی قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰ء کا اردو ترجمہ ہے جو حضرت امیر شریعت کی خصوصی نگرانی میں مولانا سید محمد عادل فریدی صاحب نے بڑی عرق ریزی سے کیا ہے اور امارت شرعیہ کی جانب سے اس کو شائع کیا گیا ہے۔ ان تینوں کتابوں کو اجلاس کے شرکاء نے تحسین کی نظروں سے دیکھا اور عام لوگوں کو اس سے استفادہ کی طرف متوجہ کیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here