نئی دہلی، 18/اکتوبر(محمدارسلان خان): راجدھانی میں واقع سیوک سینٹر کے آڈیٹوریم میں سماجی وثقافتی تنظیم دی پروگریسیو گروپ (رجسٹرڈ)اور فرحت نانا گولہ کے اشتراک سے ایوارڈ برائے تقسیم انعامات تقریب کاشاندارانعقادکیاگیا،جسمیں کافی تعدادمیں خواتین وحضرات نے بڑی تعدادمیں شر کت کی۔سوشل ورکرمحمدفرحت کامل کی صدارت میں منعقد پروگرام کاآغازاسلامک ماڈل اسکول کے طلبا کی تلاوت قرآنی سے ہوا۔اس موقع پرمولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹرمحمد اسلم پرویز نے مہمان خصوصی کے طور پر شر کت کرتے ہوئے تقریب کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ایسے پروگرا م وقت کی اہم ضرورت ہے،جہاں نمایاں و امتیازی نمبرات لا نیوالے بچوں کی نہ صرف یہ کہ حوصلہ افزائی کی جائے،بلکہ بھرے مجمع میں انہیں انعامات سے بھی سرفرازکیاجائے،تاکہ دیگر بچوں میں تعلیم کے تئیں مزید شوق و ذوق کا جذبہ بڑھے۔ڈاکٹراسلم پرویز نے ’تعلیم اور قرآن‘کے حوالے سے پُرمغزگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم کی پہلی وحی ’اقرا‘یعنی پڑھنا آئی ہے، مگر اس کتاب کو ماننے والے تعلیم سے کوسوں میل دور ہیں، جسکے سبب ہر شعبے میں وہ کافی پیچھے ہیں، جبکہ ضرورت اس بات کی ہیکہ مسلمان موجودہ حالات میں تعلیم کوہرطرح سے اوڑھنا بچھو نا بنا لیں، کیو نکہ اسی میں کا میابی وترقی پوشیدہ ہے،نیزعزت و اکرام والی زندگی گزار نے کیلئے بھی تعلیم اہمیت کی حامل ہے۔ اس دوران مہمانان کے دست مبارکہ سے مسلم پنجابی کمیونٹی میں بارہویں جماعت میں ٹاپ آنے والے زہرہ انیس بنت محمدرشیداورمحمد مذکر ولد محمد یحیٰ کو ایک ایک لیپ ٹاپ دیاگیا،جبکہ دوئم علما شمیم بنت ڈاکٹر محمد شمیم،دانش احمدساتھ ہی تیسری پوزیشن لا نے والے دانیہ شکیل اور جاوید الہی کونقدانعامات سے نوازا گیا۔ پُر وقار تقریب کی نظامت کے فرائض امین العزیز اور ابوبکر نے بحسن وخوبی انجام دئے۔ تقریب کو کا میاب بنا نے میں خرم شہزاد،سلمان سعید، ایاز عیسیٰ،وسیم احمد،انس جاوید،یحیٰ ہارون ودیگر نے اہم کردار ادا کیا۔حافظ عبدالرحمان کی رقت آمیز دعا پرپروگرام کااختتام ہوا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں