اڑورافارمس میں رمشا خان اورشاہ رخ صدیقی کی نکاح مسنون تقریب منعقد

0
224
All kind of website designing

نئی دہلی،22/اکتوبر(محمدارسلان خان):پچھلی شب یو.پی کے اڑوڑا فارمس میں محمد شاکر خان و اہلیہ محترمہ شہناز خان کی دختر رمشا خان کے ہمراہ شاہ رخ صدیقی ابن قمر صدیقی و اہلیہ مرحومہ ہما صدیقی (کلکتہ) کی نکاح مسنون تقریب عمل میں آئی،جسمیں کافی اہم شخصیات نے شر کت کر کے دلہااور دلہن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں۔اس خوشی کے موقع پرمحمدسلیم خان(بالی وڈایکٹر) نے تمام آئے مہمانوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے شر کت کیلئے شکریہ ادا کیا۔نکاح کی اس شاندار تقریب میں لذیذوذائقہ دار کھانوں سے مہمان خوب لطف اندوز ومحظوظ ہوئے۔اس پر مسرت موقع پرذاکر خان منصوری(چیئرمین،دہلی اقلیتی کمیشن)،نئی دشا شکشا سماجک سنستھا کے صدرمحمدشاکر علی انصاری،سماجی لیڈرممتازاحمدانصاری(بھائی ببو)،سوشل ورکرمحمدغفران آفریدی،محمد ہارون سمیت معزز افراد بڑی تعدادمیں موجود رہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here