میرٹھ کے سابق ممبر آف پارلیمنٹ الحاج محمدشاہد اخلاق اورمرغا و مچھلی منڈی دہلی کے چیئر مین الحاج محمد مہربان بھائی قریشی کی موجودہ حالات میں خاص اپیل

0
83
All kind of website designing

نئی دہلی،31اکتوبر(محمدارسلان خان):پچھلی شب ایک پروگرام میں میرٹھ کے سابق ایم.پی اور مئیر الحاج محمد شاہد اخلاق اوردہلی مرغا و مچھلی منڈی کے چیئر مین الحاج محمد مہربان بھائی قریشی نے لوگوں سے اپنی گفتگو میں قومی اتحادکا درس دیا اور کہاکہ ہم سب انسانیت کے پیروکار ہیں اور سبھی مذاہب انسانیت کی تعلیم دیتے ہیں اور سبھی مذاہب کا احترام بھی لازمی ہے،لہذاایسے تشویشناک صورتحال میں موجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی اتحادویکجہتی، گنگاجمنی تہذیب،آپسی ایکتا،بقائے باہمی ہم آہنگی اورپیارومحبت کو قائم کر کے محبت کا پیغام عام کریں،ساتھ ہی وطن عزیز کی خوبی اورہزاروں سال پرانی گنگا جمنی تہذیب ہیکہ تمام مذاہب کے افرادایک دوسرے کا تہواربڑی عقیدت واحترام کیساتھ مناتے ہیں،ہمیں اسے ہر حال میں قائم رکھناہے۔الحاج مہربان قریشی نے سبھی سے اپیل کی کہ ہمیں ہر حال میں اپنی قدیمی گنگا جمنی تہذیب کو باقی رکھنا ہے اور موجودہ وقت میں اسکو مزید فروغ دینا ہے،تبھی ہم اپنا معاشرہ وملک کوکامیابی کی منازل تک لے جاسکتے ہیں۔شاہد اخلاق نے آپسی بھائی چارگی، رواداری اوراتحاد ویکجہتی بڑھا نے پرزوردیااور کہاکہ جب ہم سب کی تخلیق کر نے والا ایک ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم مذہبوں میں تقسیم نہ ہوں، بلکہ انسانیت کے پیغامات کو عام کرکے نفرت کا خاتمہ کرنے کیلئے آگے آئیں،نیزہندوستانیت کو مضبوط کر کے ترقی کی اونچائیوں پر لے جائیں۔

 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here