بھارت میں رام راج پر سرگرمیاں شروع
یکم دسمبر کو گیتا پریرنا مہوتسو کا انعقاد ہوگا ،آر ایس ایس سر براہ موہن بھاگوت بھی ہوں گے شریک
کرنال، 13 نومبر (نیاسویرا لائیو) بی جے پی حکومت اپنے نظریات اور خیالات کو عملی جامہ پہنانے کی جانب گامزن ہے ۔تاریخی مقامات کو اپنے نظریات کے مطابق استعمال کرنے کے منصوبہ کے تحت اب ایک اور تاریخی قدم اٹھانے جا رہی ہے ۔مغلیہ عہد کی شاندار یاد گار دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں گیتا مہوتسو کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ مہوتسو یکم دسمبر کو منعقد کیا جائے گا ۔اس مہوتسو کا انعقاد ’جیو گیتا پریوار‘ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے ۔اس پروگرام میں آر ایس ایس کے سر براہ موہن بھاگوت بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور اپنا خطبہ پیش کریں گے ۔
اطلاعات کے مطابق پروگرام میں ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال، لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا سمیت کئی مرکزی وزیر بھی موجود ہوں گے۔ تمام ریاستوں کے وزیر اعلی، گورنر، لوک سبھا اور راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ مختلف ممالک کے سفیر بھی اس تقریب کے گواہ بنیں گے۔دہلی کے لال قلعہ میدان میں یکم دسمبر کو گیتامنیشی مہامنڈلےشور سوامی گیانند کی قیادت میں ہونے والی اس تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو انہوں نے بتایا کہ گیتا کے قیمتی پیغامات صرف پوجا پاٹھ یامندر یا آشرم تک محدود نہ رہ جائیں، اس لئے یہ فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد عالمی بھائی چارے ،ہندوستانی وقار کو پورے دنیا میں شناخت دلاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ گیتا کی وانی سے پوری دنیا میں سوچھ بھارت،سوستھ بھارت کا پیغام دنیا کودیا جائے گا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں