روہنگیا کے مظلوم مہاجرین کی خدمات و امداد کا کام جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے برابر جاری

0
1256
All kind of website designing

مولاناسید محمود مدنی کی ہدایت پر راحت کاری کے کام میں مزید تیزی 

بنگال ۷؍ اکتوبر( نیا سویرا لائیو ڈاٹ کام) مظلوم روہنگیائی مہاجرین برما کی راحت رسانی پر مامور ملک کی واحد مسلم تنظیم جمعیۃ علماء ہندکے وفد نے اپنے کاموں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اپنے کیمپوں کے علاوہ دوسرے تمام کیمپوں میں بھی مسلسل سرگرمی جاری رکھی ہے۔ کتو پلنگ پچھم ہندو پاڑہ ،کے مہاجر کیمپوں کا بھی دورہ کیا یہاں دھار دار ہتھیار سے زخمی ‘ مدھوپال ” برمی نوجوان کی زبانی معلوم ہوا کہ 20 بیواؤں سمیت 620 افراد پر مشتمل 160 ہندو فیملی پناہ لئے ہوئے ہے۔جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود مدنی کی خصوصی دلچسپی و توجہ کے سبب غیر سرکاری تنظیموں میں جمعےۃ علماء ہند نے ملکی و عالمی پیمانے پر روہنگیائی مہاجرین کی امداد و دادرسی کے کاموں میں پچھلے دو ہفتوں میں کافی تیزی آئی ہے اس طرح کے خیالات اصلاح المسلین پریشد بنگلہ دیش کے روح رواں اور جمعےۃ علماء بنگلہ دیش کے صدر مولانا فریدالدین مسعود کے صاحبزادے اور ریلیف کیمپوں کے انچارج مولانا مکنون نے ایک گفتگو کے دوران کیا موصوف نے کہا کہ جانشین فدائے ملت حضرت مولانامحمود مدنی کی بھرپور کوشسوں سے یہاں اجتماعی طور پر ریلیف و راحت رسانی کا منظم کام شروع ہوا ۔مولانا مدنی نے ہنگامی دورہ کر کے کاموں کو منظم انداز میں کرنے کا طریقہ کار سمجھایا اور ہر طرح کی راحت کاری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرائی نیز موصوف نے اپنے وفد میں شامل مولانا حکیم الدین قاسمی (سیکریٹری جمعےۃ علماء ہند)مولانا قاری احمد عبداللہ قاسمی(آرگنائزرجمعےۃ علماء ہند)کو ہمارے ساتھ معاونت کے لئے مقیم کیاالحمدللہ اب تک پچاس لاکھ ٹکاسے زائد کا ر یلیف ورک کیا گیا جس کا سلسلہ برابر جاری ہے جبکہ دنیا بھر سے متوجہ ہونے والے انسانیت نواز اداروں و آرگنائزیشنوں کی طرف سے ہمیں رابطہ کیا جارہا ہے ہم ان سب کی بھی ہر طر ح کی رہنمائی کرتے ہوئے مظلوموں کے لئے اشیاء ضروریہ کی امداد پر توجہ دلا رہے ہیں۔ان مظلوموں کے درمیان آٹھ روزسے زائد وقت گذار کر ہندوستان واپس پہنچے مولاناحکیم الدین قاسمی نے جامعہ حسینیہ کشن گنج بہار جہاں سیمانچل میں سیلاب زدگان کی ریلیف و بازآبادکاری کاموں کا مرکزی آفس ہے۔ ۴؍ اکتوبر بعد نماز عصر مدنی مسجد میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بہت سارے مہاجرین سے بات چیت کی اور ان پر ہوئے ظلم و ستم کی حقیقت سنی جسے سن کر ہم اپنی اس کیفیت کا اظہار اپنی زبان سے نہیں کر سکتے جو ان کی آپ بیتی ان کی زبانی سنتے ہوئے ہم پر گذری ہے مولانا نے بتایا کہ اب تک سات لاکھ سے زائد روہنگیائی مسلمان ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔ان ہی میں کچھ غیر مسلم ہندو بھی ہیں جو مسلمانوں کی اس نسل کشی میں کسی طرح شکار ہوگئے ہمیں دوران ملاقات و جائزہ ان میں کتو پلنگ ” پچھم ہندو پاڑہ میں ملے ہندو بھائیوں نے ان کے ہجرت کر نے کی وجہ پوچھنے پر بتایا کہ ہم لوگوں پر حملہ ہوا کچھ لوگ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے توکچھ لوگ ماردیئے گئے ” نیتاشیل” نوجوان کے دونوں ہاتھوں اور چہرے پر زخموں کے بہت سارے نشانات موجود تھے ،یہاں جمعیتہ علماء کی طرف سے نقد مالی تعاون کیا گیا ۔اس کیمپ میں پنجاب ہندوستان کی ”یونائیٹڈ سکھ تنظیم ” بھی مظلوم کی خدمت کیلئے موجود تھی: تنظیم کے نمائندے ”جتن سنگھ ہم وطن ہونے کی وجہ سے جمعیۃ کے وفد سے بہت پرتپاک انداز میں گلے ملے اور بولے یہاں آج پہلی مرتبہ انڈین تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایاکہ قائد جمعیۃ مولانا سید محمود مدنی کی ہدایت اور صدر جمعیۃ علماء بنگلہ دیش حضرت مولانا فرید الدین مسعود صاحب ، چیئرمین اصلاح المسلمین پریشد کی سرپرستی میں مظلوم روہنگیائی مہاجرین کی راحت رسانی پر مامورجمعیۃ علماء کے کارکنان مولانامکنون ،مولانا حسین احمد،مولانا عبداللہ شاکر وغیرہ نے منصوبہ بند طریقہ سے کام کو آگے بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کرکے مختلف مقامات پر، کاموں کو تقسیم کرکے مختلف افراد کی ٹیم بناکر ذمہ داری سونپی ہے۔ جسمیں ایک ٹیم، جمعیۃ کیمپ ” جزیرہ ” شاہ پوری جہاں شام ہوتے ہی کثرت سے مظلوم مہاجرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے میں اپنی طاقت کے مطابق مہاجرین کی ہر ممکن مدد میں مصروف ہے۔ وہیں دوسری جانب دوسری ٹیم مولانا محمد شعیب صاحب کی زیر نگرانی ” کتو پلنگ ” مہاجرین کیمپ میں، جمعیۃ کیمپ جہاں قائد جمعیۃ مولانا محمود مدنی نے اپنے دورے کے دوران حضرت فدائے ملت ؒ سے منسوب؛ فدائے ملت تعلیمی و تبلیغی مرکز کی بنیاد رکھی ہے میں رہ کر راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے سرحد پر سمندری راستے سے پہنچنے والے مہاجرین کے درمیان فوری طور پر فوڈ کٹس، علاج، ان کوان کے مقامات تک پہونچانے، نیز فوری نقد تعاون کی شکل میں راحت پہنچانے کی کوشش بھی جاری ہے۔تلاوت کلام پاک سے جاری اس مجلس میں مولانا قاری احمد عبداللہ قاسمی نے نعت پاکﷺ اور ترانہ جمعےۃ پیش کیا ، مجلس میں مولانا غیاث الدین قاسمی، مفتی جاوید اقبال قاسمی،مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی سمیت سیمانچل کے دیگر اضلاع کے ذمہ دارا ن ، جامعہ حسینیہ کے اساتذہ و طلباء کرام شریک تھے۔ مفتی مناظر نعمانی قاسمی کی نظامت میں ہوئے پروگرام کا اختتام مولانا حکیم الدین قاسمی کی دعا پر ہوا ، اخیر میں امت مسلمہ سے اپیل کی گئی کہ دعا فرمائیں کہ رب العالمین قدم قدم پرمظلومین کی نصرت فرمائے، ظالموں کو ظلم سے روک دے اور امت مسلمہ کو تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اپنے پیارے دین پر عمل کرتے ہوئے، مخلوق خدا کی خدمت کیلئے قبول فرمالے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here