سعودی عرب کے تانا شاہ کنگ سلمان
گزشتہ 4اکتو بر 2017بروز چہار شنبہ جب سعودی کنگ کا ہوائی جہاز ماسکو پہنچا تو ان کے سونے کی خود کار سیڑھیاں (ایسکلیٹرز) خراب ہو گئیں۔ بعد ازاں کنگ سلمان بن العزیزکو قدموں کے سہارے ہوائی جہاز کی سیڑھیاں اترنی پڑیں،دعاء کیجئے حجاز مقدس کے خود ساختہ ’’خدا‘‘ کے پیروں کہیں چھالے نہ پڑ گئے ہوں (تصویر رائٹرز)
All kind of website designing

ظل الہی کی ٹھاٹ باٹ دیکھ آسمان بھی سراپا رشک،سونے کی سیڑھی، پائے مبارک رکھنے کیلئے زرو جواہر جڑے قالین اور 1500 خادم کے ہمراہ پہنچے روس، ریاض سے 800 کلو گرام آتا تھا یومیہ کھانا

میم ضاد فضلی

مورخہ 4 اکتوبر2017کوسعودی عرب کے تانا شاہ یعنی آمر مطلق کنگ سلمان بن العزیزاپنے طے شدہ چار روزہ دور�ۂروس پریہاں آئے تھے۔ اس دورے پربھی آمر مطلق اپنی ٹھاٹ باٹ اور مابدولت والی چال چلن کے لئے ان دنوں عالمی میڈیا میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ مابدولت کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ ہزار خدام اور ان کی راحت رسائی اور عیش و عشرت کی بجا آ وری پر مامورشاہی غلام پہلے ہی ظل الہی کی عشرت رسانی کے سازوسامان اور تیاریاں لے کر روس پہنچ گئے تھے۔سونے سے تیارکردہ اور بیش قیمت نقش ونگار سے سجی دھجی خود کار سیڑھی، ہیرے جواہرات جڑے ریشم سے بھی گداز اور نرم و ملائے قالین اور ان متنوع ذوق کے مطابق بیش قیمت فرنیچربھی ریاض سے روس لائے گئے تھے۔ جب روئے زمین کے عظیم ظل الہی کا اڑن کھٹولہ بدھ کو ماسکو پہنچا تو قیمتی زرو جواہر تیار کی گئی ان کے طیارہ کی خود کار سیڑھی (ایسکلیٹر) خراب ہوگئی تھی۔چارو ناچار مابدولت کو سیڑھیوں کے ذریعے اپنے قدموں سے طیارہ گیٹ سے زمین تک کا تھکا دینے والا یہ سفر طے کرنا پڑا۔ پہلی باردہریوں کی بارگاہ عالی جاہ میں81سالہ ظل الہی،سعودی عرب کے آمرحاضری کیلئے آئے تھے۔غور طلب ہے کہ شاہ سلمان اکثر اپنے ساتھ سونے کی خود کار سیڑھیا ں لے کر ہی سفر کرتے ہیں۔
آمر عرب سمیت ان کے 1500 خدام کے لئے ماسکو کے دو سپرلگژری ہوٹل بک کرالئے گئے تھے۔ ظل الہی کے روس پہنچنے سے قبل ہی وہاں قیام پذیر انسانوں سے ساراہوٹل خالی کرا لیاگیاتھا۔ ہوٹل کے ملازمین کی جگہ سعودی عرب کے کنگ کی خدمت میں سعودی عرب کے شاہی غلام ہوٹل کی دیکھ ریکھ کا کام اپنے سپرد کرچکے تھے ۔یہ سبھی خدام 24 گھنٹوں تک شاہ سلمان کی خدمت میں رہتے ہیں۔
اتنا ہی نہیں ،بلکہ شاہ سلمان اور ان کے خدام کے سارے عملہ کے پسندیدہ کھانے سرو کرنے کے لئے ان کا ہوائی جہاز روزانہ ریاض سے ماسکو 800 کلو کھانا لے کر آتاتھا۔ ماسکو کے ہوٹل ‘فور سیزن’ کے ایک ملازم کے مطابق پورے ہوٹل کو آٹھ اکتوبر تک کے لئے عام لوگوں کے لئے بند کرا دیا گیاتھا۔خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہواہے جب شاہ سلمان اپنی شان و شوکت اور عیش و آرام کے لئے دنیا بھرمیں بحث کا موضوع نہ بنے ہوں۔ اسی سال سعودی کے شہزادہ کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی، جس میں پرنس نے طیارے میں اپنے 80 بازوں کے لئے بھی نشستیں بک کرائی تھیں۔جس میں پرنس نے بازوں کیلئے طیارہ کے وسطکی تمام نشستیں محفوظ کرائی تھیں۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here