علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’آر پروگرامنگ‘ پر سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد، اے ایم یو بِرج کورس کی طالبات نے وائس چانسلر کو شکریہ کا خط لکھا

0
1280
All kind of website designing

علی گڑھ، 5؍اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر (جنرل) نے ’اِسٹیپ اَپ انالیٹکس‘ کے اشتراک سے ’’آر لینگویج پروگرامنگ‘‘ پر ایک سہ روزہ ورکشاپ منعقد کی جس میں آر پروگرامنگ اور اس کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کے لئے مختلف شعبوں شماریات و آپریشنس ریسرچ، اقتصادیات، علم الحیوانات، کامرس، مینجمنٹ اور انجینئرنگ وغیرہ سے 100؍سے زائد پی ایچ ڈی اسکالروں، پی جی و یوجی طلبہ طالبات نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ آر پروگرام کا استعمال دراصل گراف بنانے اور اعداد و شمار کے تجزیہ کے لئے ہوتا ہے ، جو شماریاتی اور ڈیٹا سائنس کے لئے بہت کار آمد ہے۔ اس میں شماریات، اقتصادیات، کامرس، مینجمنٹ، نفسیات، علم الحیوانات وغیرہ سبھی شامل ہیں ۔ ورکشاپ کے کوآرڈنیٹر مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو آر پروگرامنگ کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کی متعدد کیس اسٹڈیز سے بھی روبرو کرایا گیا۔ پروگرام کے انعقاد میں محمد ذیشان حسین، محمد نُمیر خاں، سعد علی خاں، علی عمران، شعبۂ شماریات، اقتصادیات ، ایگری بزنس کے طلبہ اور ٹی پی او کے رضاکاروں نے بھرپور تعاون کیا۔ دوسری جانب علی گڑھ، 5؍اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں فارغین وفارغاتِ مدارس کے لیے قائم یک سالہ برج کورس اپنا پانچواں بیچ فارغ کرنے جارہا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں اس کے امتحانات مکمل ہوجائیں گے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں اس نوزائیدہ کورس میں طلباء وطالبات کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکنہ سہولیات کی مرحلہ وار فراہمی جن میں اسمارٹ کلاس روم بھی شامل ہے، احسن طریق پر انجام پذیر ہوئی ۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی یہاں کی طالبات کے لیے علاحدہ واش روم کی سہولت کی فراہمی ہے۔ طالبات کی درخواست پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ طالبات نے وائس چانسلر کے نام اظہار تشکر کے طور پر خط لکھ کر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ برج کورس کے گزشتہ چاروں بیچ کے فارغین کا رزلٹ سوفیصد رہا اور ا ن میں سے کئی درجن طلباء طالبات انگریزی اور معاشیات جیسے مضامین میں آنرس کررہے ہیں اور پہلے بیچ کے طلباء میں سے متعدد انگلش سے ایم اے کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباًایک درجن طلباء وطالبات بی اے ایل ایل بی اور دیگر کورسوں میں زیر تعلیم ہیں۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here