ویمنس پالی ٹیکنک کے نوتزئین شدہ اسمبلی ہال کا افتتاح

0
819
AMU Vice Chancellor Prof Tariq Mansoor inaugurating the newly renovated Assembly Hall of the Womens Polytechnic.JPG
All kind of website designing

اے ایم یو طلبہ طالبات کے لئے ’سوچھ بھارت سمر انٹرن شپ‘ پروگرام کا نفاذ

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ویمنس پالی ٹیکنک کے نوتزئین شدہ اسمبلی ہال کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کہاکہ یونیورسٹی ،ویمنس پالی ٹیکنک کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔وائس چانسلر کا خیرمقدم ویمنس پالی ٹیکنک کی پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے کیا۔ اس موقع پر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ اور ڈین پروفیسر بدرالحسن خاں سمیت یونیورسٹی انجینئر مسٹر طارق نذیر اور ڈاکٹر انیس افضل بھی موجود تھے۔
دوسری جانب وزارت فروغ انسانی وسائل ، حکومت ہند نے سوچھ بھارت مشن (دیہی) ، وزارت آب و صفائی کے اشتراک سے ’’سوچھ بھارت سمر انٹرن شپ‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پیش قدمی کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی میں نافذ کیا ہے اور وزارت کی رہنما ہدایات کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کے لئے ڈاکٹر علی جعفر عابدی کو نوڈل افسر مقرر کیا ہے۔ پروفیسر طارق منصور نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے آغاز سے ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، کیمپس کے ساتھ ساتھ گود لئے گئے دیہاتوں اور مضافات کی شہری آبادیوں میں اس کے کامیاب نفاذ اور اس سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی میں چاق و چوبند رہی ہے ۔انھوں نے طلبہ سے اس مہم میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر علی جعفر عابدی نے بتایا کہ خواہشمند طلبہ ویب پورٹل sbsi.mygov.in پر 15؍مئی تک اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ طلبہ کو انٹرن شپ کے دوران انجام دی گئی اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ اسی ویب سائٹ پر دینی ہوگی۔ دیہاتوں میں صفائی کے سلسلہ میں نوجوانوں کے لئے ایک معلوماتی ویڈیو سوچھ بھارت مشن (دیہی) کے یو ٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ انٹرن شپ پروگرام کے تحت طالب علم کو ایک یا اس سے زائد گاؤوں کو گود لینا ہوگا اوروہاں دیہی صفائی کے کاز کے لئے اپنی پسند کی سرگرمیاں انجام دینی ہوں گی۔ انٹرن شپ کی مدت یکم مئی سے 31؍جولائی 2018کے درمیان کم سے کم 100؍گھنٹے کی ہوگی۔ انٹرن شپ کے اختتام پر عمدہ کارکردگی والے انٹرن کی کالج، یونیورسٹی، ریاست اور ملک کی سطح پر شناخت کی جائے گی اور انھیں انعامات سے نوازا جائے گا۔ انھیں نقد انعامات بھی دئے جائیں گے۔ کامیاب انٹرن کو یوجی سی سے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کے ذریعہ دو کورس کا کریڈٹ بھی دیا جائے گا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here