جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے دہلی حکومت کے وزیر خوراک عمران حسین اور محمد صادق نے نکالا کینڈل مارچ

0
957
All kind of website designing

نئی دہلی ،18،فروری(محمد ارسلان خان):
وادی کے پلوامہ میں گذشتہ جمعرات کے روز ہوئے دہشت گردانہ حملے کے واقعہ کو لے کر آج پورے ملک کی عوام نے اپنے غم و غصے کا اظہار کر نے اور اس حملے میں شہید ہونے والے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کر نے کیلئے مکمل ہڑتال کی۔ملک کی را جدھانی دہلی میں بھی آج مکمل طور پر کاروبار بند رہا ۔دہلی کے مسلم آبادی والے علا قوں میں بھی آج مکمل طور پر ہڑتال دیکھنے کو ملی جن علا قوں میں مکمل طور پر ہڑتال رہی ان میں جامع مسجد ،لال کنواں ،مینا بازار کے ساتھ ساتھ بلی ماران کا نام بھی شامل نام بھی شامل ہے۔راجدھانی کے مختلف مقامات پر آج شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے اور کنڈل مارچ نکال کر لوگوں نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں دہلی حکومت کے وزیر خوراک اور بلی ماران کے ممبر اسمبلی عمران حسین اور سٹی ایس پی زون کے چیئر مین محمد صادق نے بھی اپنے دفتر واقع بلی ماران سے ایک کینڈل مارچ نکالاجس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں اورپارٹی کارکنان نے شر کت کی ۔کینڈل مارچ کا آغاز عمران حسین کے دفتر 1437بلی ماران سے ہوا اور گلی قاسم جان ،جوگی واڑہ ،چرخے والان ،چاوڑی بازار ،حوض قاضی ،سر کیوالان ،کو چہ پنڈت،کٹرہ بابر بیگ ،رودگران ،لال کنواں ،فرا شخانہ ،کٹرہ بڑیان ،فتحپوری چاندنی چوک پر اختتام پذیر ہوا ۔مارچ میں لوگ ہاتھوں میں قومی پر چم کے ساتھ ساتھ کٹ آؤٹ ،بینر اور پو سٹر اٹھائے ہوئے تھے جن پر مختلف قسم کے سلوگن لکھے ہوئے تھے جن سے قومی اتحاد کے ساتھ ساتھ پلوامہ میں ہوئے شہیدوں کی شہا دت پر غم و غصے کا بھی اظہار ہو رہا تھا ۔مارچ میں شامل لوگ پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔اس موقع پر دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ حب الوطنی ہماری نس نس میں بسی ہے ۔ہمارے جسم میں لہو کے ساتھ ساتھ ملک کی محبت دوڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندو ستان ایک امن پسند ملک ہے یہاں کی عوام بھی امن اور اخوت کا پیغام دیتی ہے لیکن کوئی بھی ملک اگر ہمار ی اس محبت کو کمزوری سمجھے گا تو ہم اس کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔انہوں نے کہا ہماری پارٹیاں الگ ہو سکتی ہیں لیکن ملک کی سلامتی کو جب بھی کوئی چیلنج دے گا ہم ملک کی دفاع اور ملک کے امن ومان کی بقاء کیلئے اپنے ذاتی اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر ہم سب ہندو ستانی ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کھڑے نظر آئیں گے۔کینڈل مارچ میں شر کت کرنے والوں میں دھر میندر مہاور (ایلڈر مین ) فرقان حسین،امیر احمد گلو ،ساجد پر ویز ،عارف خان ،نعیم پٹھان ،عارف چو دھری ،شاہد بھائی ،شکیل احمد قریشی ،محمد یو سف ،منصور عالم قریشی ،عابد نیاز،کمال حسن ،محمد ذاکر صدر،عبدالباقی ،چچا رئیس ،قمر الدین ،محمد ارشاد وغیرہ کے نام قاقبل ذکر ہیں ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here