مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے ڈوڈہ میں ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کا افتتاح کیا

0
539
Dr Jitendra
Doda, Feb 27: Dr Jitendra Singh, Union MoS PMO on Saturday inaugurated first academic batch of 100 MBBS students at Government Medical College Doda
All kind of website designing
ڈوڈہ،ایجنسی:-مرکزی سرکار میں جموں و کشمیر کی کٹھوعہ اودھم پور ڈوڈہ نشست سے رکن پارلیمان و وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت برائے عوامی شکایات اور پنشن محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی ڈاکٹر جتیندر سنگھ یہاں ڈوڈہ میں پہلے ایم بی بی ایس بیچ کا فتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کو مستحکم کرنا، اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تعلیم اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کی حالت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور فنانس کمشنر اٹل دلو بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر سنگھ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم سی میں ایم بی بی ایس طلبا کے پہلے بیچ کے سیشن کا آغاز ایک تاریخی کامیابی ہے کیونکہ اس نے لوگوں کی امنگوں کو پورا کیا اور یہ قدم اس خطے کے لوگوں کی طبی اور تعلیمی ترقی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم سی ڈوڈہ سے نا صرف ضلع ڈوڈہ بلکہ وادی چناب کے پورے خطے میں صحت کی بہتر سہولیات عوام کو فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لئے سات میڈیکل کالجز کو منظوری دی گئی ہے، اِن میں سے پانچ کالجز میں درس و تدریس کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں جموں و کشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا جارہا ہے اور کچھ مکمل بھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی موجودہ رفتار کے ساتھ ہی جموں و کشمیر بہت جلد وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کے طور پر ’’ نیا ہندوستان ‘‘ اور ’سوستھ بھارت‘ کے وڑن کے حصول میں تبدیلی کا مترادف بن جائے گا۔
ڈاکٹر سنگھ نے جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ہونے والی پیشرفتوں کی وضاحت کرتے ہوئے وادی چناب کا ایک خاص حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ترقیاتی منصوبے جو کام کر رہے ہیں وہ لوگوں کو اپنی تقدیر بدلنے میں مدد فراہم کریں گے۔ خطہ چناب میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی احوال دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کھلینی کو سْدھما دیو سے ملانے والی قومی شاہراہ پر کام شروع ہوچکا ہے اور دو ،تین سالوں میں یہ کام مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ ضلع جلد ہی چھ کلومیٹر سرنگ کے ذریعے ہماچل پردیش کے چمبہ کے ساتھ منسلک ہوگا جس سے دونوں کے درمیان سفر کے وقت میں بہت حد تک کمی واقع ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی آر او کے بیکن پروجیکٹ کے تحت لکھن پور بنی۔بسولی کے راستے کے ذریعے ڈوڈہ بھدرواہ سے منسلک ہوگا۔ خطے میں بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ بجلی کے منصوبے جیسے پکلڈول ، ڈول ہستی دوم خطے کو بجلی میں خود کفیل بنائیں گے اور اس سے خطے سے باہر بجلی مہیا کرسکے گا۔ایل.جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں طبی تعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلی آ رہی ہے۔ اس موقع پر میڈیکل کالج میگزین “چناب” کے افتتاحی ایڈیشن کا افتتاح بھی کیا گیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here