پروفیسر حماد عثمانی انڈین جرنل آف پین کے چیف ایکزیکیٹیو ایڈیٹر منتخب  ، اے بی کے ہائی اسکول میں منعقدہ خصوصی اسمبلی میں سی آر پی ایف کے شہید جوانوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا

0
1176
Prof-Hammad-Usmani-at-the-Bangalore-conference.jpg
All kind of website designing
علی گڑھ، 16؍فروری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے اے بی کے ہائی اسکول ( گرلس) میں جموں کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت پر ایک خصوصی اسمبلی میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کئے جانے کے ساتھ شہیدوں کے پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
ڈاکٹر صادق اختر نے طالبات کو حفاظتی افواج جو ملک کی سرحدوں کی دن رات حفاظت کرتی ہیں، کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ یہ خصوصی اسمبلی کو آرڈینیٹرڈاکٹر فرحت پروین کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔ اس میں وائس پرنسپل و ٹیچر انچارج محترمہ افشاں جائسی کے علاوہ اسٹاف کے تمام اراکین شامل ہوئے۔دوسری جانب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے انستھیسیالوجی شعبہ کے استاد اور میڈیکل کالج کے پین کلینک کے کنسلٹنٹ انچارج پروفیسر حماد عثمانی کو انڈین جرنل آف پین کا چیف ایکزیکیٹیو ایڈیٹر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ تین برس تک اس عہدے پر رہیں گے۔ یہ انتخاب نِمہنس، بنگلورو میں انڈین سوسائٹی فار اسٹڈی آف پین کی 34ویں سالانہ قومی کانفرنس میں عمل میں آیا۔
اس موقع پر انستھیسیالوجی شعبہ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر بِرج مجمدار کو کانفرنس میں بیسٹ پیپر پرزنٹیشن کے لئے لوکاپور فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ ڈاکٹر شُبھانگی مشرا اور ڈاکٹر آفتاب حسین کو پوسٹر پرزنٹیشن کے لئے بالترتیب اوّل اور دوئم انعام سے سرفراز کیا گیا۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here