مراٹھواڑہ میں دس روزہ اصلاح معاشرہ بیداری مہم

0
1138
All kind of website designing
اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے 
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس(منعقدہ بھوپال) میں یہ تجویز منظور کی گئی تھی کہ اصلاح معاشرہ کے کام کو زیادہ اہتمام کے ساتھ وسیع پیمانے پرانجام دیاجائے،اور بورڈ کے شعبہ اصلاح معاشرہ کومزید منظم اورمستحکم کیا جائے۔اسی تناظر میں شعبۂ اصلاح معاشرہ کے کل ہند معاون کنوینر حضرت مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی سرپرستی میں مراٹھواڑہ میں ’’دس روزہ اصلاح معاشرہ بیداری مہم ‘‘مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۲۰۱۷ء بروزمنگل سے شروع ہو رہی ہے، جو ۲۰؍اکتوبر ۲۰۱۷ء بروز جمعہ تک جاری رہے گی۔ان شاء اللہ !
اس دوران مراٹھواڑہ کے ۸؍اضلاع(ناندیڑ، پربھنی، ہنگولی، بیڑ، لاتور، عثمان آباد، جالنہ، اورنگ آباد) کے۲۱؍مختلف مقامات پر مردوں عورتوں کے عمومی اور خصوصی اجلاس منعقدکیے جائیں گے۔جن میں مقررین کی حیثیت سے حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی مد ظلہ العالی (سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ) حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی(رکن تاسیسی آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ) جناب عبدالرشید انجینئرصاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)جناب ڈاکٹر محمد جاوید مکرم صاحب (نمائندہ جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد)حضرت مولانا شمس الدین صاحب سلفی(امام وخطیب محمدی مسجد اورنگ آباد)حضرت علامہ مولانا محمد رفیع الدین صاحب اشرفی(نمائندہ اہل سنت والجماعت ضلع پربھنی)حضرت مولانا جنید الرحمن آزاد قاسمی(رکن آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ)جناب ضیاء الدین صدیقی صاحب (نمائندہ وحدت اسلامی ہند اورنگ آباد)حضرت علامہ سید فردوس نقوی صاحب (امام مسجد معصومین اورنگ آباد)اصلاح معاشرہ کے عنوان پرخطاب فرمائیں گے۔
ان جلسوں کے اخیر میں سپریم کورٹ کے تین طلاق کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں ایک قراردار منظورکر کے اس پر مردوں اورخواتین کے دستخط کروا کر صدر جمہوریہ، وزیراعظم،چیف جسٹس، وزیر قانون ،لا کمیشن، وومن کمیشن کوبھیجی جائے گی،مراٹھواڑہ کے ۲۱؍مختلف مقامات پرہونے والے ان جلسوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی جا رہی ہے ۔ مراٹھواڑہ کے مسلمانوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس اصلاح معاشرہ بیداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،دعا ہے اﷲ پاک اس مہم کو کامیاب فرمائے۔ آمین
منجانب:اصلاح معاشرہ کمیٹی ،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here