جمعیت یوتھ کلب جمعیت علماء ہند کے نوجوانوں کو اعزازیہ

0
1165
All kind of website designing

جس وقت لوگ اپنے اعزا کی لاش سے بھاگتے تھے اس وقت جمعیت یوتھ کلب نے ان کو کندھا دیا: مولانا ضیاء اللہ قاسمی، جمعیت علمائے ہند کی ایک صدی سے احسان مند ہے ملت اسلامیہ: ذکاوت حسین قاسمی

نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی کے جعفر آباد میں حاجی محبوب کی رہائش گاہ پر عمایدین شہر نے جمعیت یوتھ کلب جمعیت علماء ہند کے نوجوان رضاکاروں اور ان کے استادوں کا خاص طور سے استقبال کیا اور اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر جمعیت یوتھ کلب کے ذمہ دار قاری احمد عبداللہ اور مدرسہ امینیہ کے شیخ الحدیث مفتی ذکاوت حسین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں مولانا ضیاء اللہ قاسمی سینئر آرگنایزر جمعیت علمائے ہند نے کہا کہ 2020 کا سال اہل دہلی کے لیے انتہائی مشکل دور تھا۔ ایک طرف دہلی میں فساد ہوا تو دوسری طرف لاک ڈاؤن نے لوگوں کی کمر توڑ دی۔ ایسی شب تاریک میں جمعیت علماء ہند امید کا چراغ بنی۔ لگاتار نو مہینے تک جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں نے جمعیت کے جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود مدنی کی ہدایت پر لوگوں کے گھر گھر جاکر ان کی خبر گیری کی ، اسی طرح Covid 19ے بیماروں کی خدمت کی اور مرنےوالوں کو کندھا دیا۔دہلی میں باضابطہ ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس کے مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیت علماء ہند اور قاری محمد عارف قاسمی نگراں تھے۔ قاری احمد عبداللہ قاسمی نے کہاکہ لوگوں کی خدمت اللہ کی رضا کے لئے کی جاتی ہے ۔اگر اللہ رب العزت نے ہماری خدمات کو قبول کر لیاتو اس سے بڑی بڑا انعام کوئی نہیں ہے ۔ آج اہل دہلی نے جس طرح سے ہمارا استقبال کیا ہے اور نوجوان بچوں کو اعزاز سے نوازا ہے ہم اس کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی ذکاوت حسین قاسمی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند نے ملک و ملت کی خدمات کو اپنا مشن بنایا ہے۔ وہ لگاتار انسانیت کی خدمت کر رہی ہے حقیقت تو یہ ہے کہ ملت اسلامیہ پر جمعیت علماء ہند کا عظیم احسان ہے۔ اس موقع پر مشہور شاعر ارمان رضا بلرام پوری نے نظم پیش کیا اور جمعیت یوتھ کلب کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔
دیگر خطاب کرنے والوں میں مولانا جاوید صدیقی، قاری عبدالسمیع،مولانا عظیم اللہ صدیقی، قاری احرار جوہر قاسمی شامل تھے ۔ تقریب میں جمعیت علماء ہند کے دفتر کے ساتھیوں بالخصوص مولانا یسین جہازی، ڈاکٹر ابو مسعود، محمد مبشر، مولانا حفیظ الرحمٰن محمودی، مولانا احتشام کا بھی استقبال ہوا۔ دیگر اہم شرکاء میںمفتی محمد امینی صاحب امام محمدی مسجد جعفر آباد، مولانا طاہر صاحب ،حاجی کامران صاحب، بھائی چمن، مولانا صلاح الدین امام چاند والی مسجد جعفر آباد، مولانا جنید صاحب، مولانا فرقان صاحب، مولانا طالب صاحب ماسٹر جمعیتہ یوتھ کلب، انوار جمعیت اخبار شانتی مشن موجود رہے۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here