حکیم رئیس یونانی میدیکل کالج میں سمینار کا انعقاد

0
1548
All kind of website designing

سنبھل،۵؍اپریل۔آج یہاں حکیم رئیس یونانی میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں ’’طب یونانی کی اہمیت اور امکانات ‘‘کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر انیس احمد نے کی۔ سمینار کے مر کزی موضوع پر اظہار خیال کر تے ہوئے ڈاکٹر رضوان منصور خان نے طلبہ کو مفید اور کارآمد مشورے بھی دیئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک طب یو نانی میں روزگار اور ترقی کے کافی مواقع ہیں ضرورت صرف یہ ہے کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو جلا بخشیں اور خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر یں ۔انہوں نے بتایا کہ طب یو نانی میں کہاں کہاں سے ڈپلومہ،گریجویشن ،پوسٹ گریجویشن اور ریسرچ کے کور سیز کئے جا سکتے ہیں ۔اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر انیس احمد نے مرکزی موضوع کے تحت مفید مشورے دیئے اور کہا کہ اس طرح کے سمینارکا انعقادمستقبل میں بھی جاری رہے تا کہ طب یونانی کے میدان میں ہو رہی جدید تحقیقات سے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ اطبا ء اور حکما ء بھی واقف ہو سکیں اور طلبہ کی طب یونانی میں دلچسپی بڑھے ۔انہوں نے منتظمین سے اپیل کی کہ مستقبل کے سمینار میں سماج کے عام لوگوں کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ وہ طب یو نانی کی اہمیت اور افادیت سے واقف ہو سکیں ،عوام میں بیداری سے ہی طب یو نانی کو خاطر خواہ فروغ حاصل ہو سکے گا ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں طلبا ء ،طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ سابق پر نسپل ڈاکٹر خالد جما ل بھی موجود تھے ۔

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here