نئی دہلی ،8فروی پریس ریلیز: یونانی ڈے اورتقسیم اجمل خان گلوبل ایوارڈتقاریب 9 فروری 2018 بروز جمعہ سہ پہر تین بجے سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر ،لودھی روڈ نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔اس پروقار اور تاریخی تقریب کا اہتمام عالمی شہرت یافتہ یونانی وآیورویدک دواساز ادارہ ریکس ریمیڈیزکی رفاہی تنظیم ریکس چیریٹیبل ٹرسٹ اور طب یونانی کے فروغ و ترویج کیلئے سرگرم مشہور طبی ادارہ مسیح الملک حکیم اجمل میموریل سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔سوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹری ڈاکٹر اسلم جاوید نے تقریب کی اطلاع دیتے ہوئے ارباب طب یونانی،اساتذہ اور طلبائے طب یونانی کے ساتھ دیسی طریقہ علاج کو پسند کرنے والوں سے شرکت کی استدعاء کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسب سابق اس بار بھی طب یونانی کی ترویج و ترقی میں سرگرم شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو اجمل خان گلوبل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔یونانی ڈے تقریب کی صدارت ہمالیہ ڈرگس کے سربراہ ڈاکٹر سید فاروق کریں گے،جبکہ مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کے وزیر مملکت برائے آیوش جناب سریپد یسو نائک اورمرکزی وزیر رام داس اٹھاولے ،وزیر مملکت سماجی انصاف وخود مختاری ،حکومت ہند مہمان خصوصی ہوں گے۔مہمان اعزازی کے طور پر جناب سید ظفراسلام ،قومی ترجمان بی جے پی اور سیکریٹری آیوش وید راجیش کوٹیچا شرکت کریں گے۔علاوہ ازیں مہمان ذی وقار کی شکل میں ریکس ریمیڈیز کے چیئرمین حکیم عبد الحلیم،انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے چیئرمین جناب سراج الدین قریشی اور ریکس ریمیڈیزکے ایم ڈی جناب شعیب اکرم تقریب کی رونق بڑھائیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر اسلم جاوید نے بتایا کہ مختلف شعبہ حیات میں اہم خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اجمل خان گلوبل ایوارڈ سے نواز جائے گا۔ایوارڈیافتگان میں حکیم خورشید احمد شفقت اعظمی،حکیم وسیم احمد اعظمی لکھنؤکو بہترین تنظیمی وسماجی طبی خدمات،حافظ مسرور احمد،بھیونڈی مہارشٹراکوبیسٹ یونانی وآیور ویدک ڈرگس مارکیٹنگ،پروفیسرعاصم علی خان ،نئی دہلی بہترین طبی خدمات،مسٹر سید اشرف کریم،سی ای اوہوٹون مہاراشٹراکو ایکسلینس برائے ایوارڈ ایچ آئی وی دواسازی ،ڈاکٹر ایس شریف،بنگلورو کو بیسٹ ہولسٹک فزیشین،ڈاکٹر محمد رفیع حیدرشکیب،صدر یونانی میڈیکل ایسو سی ایشن حیدرآباد کو بہترین تنظیمی وسماجی طبی خدمات،مسٹر چنگیز رانا سرکار،سی ای او سرکار ڈسپنسری بنارس کو بیسٹ آیورویدک کلینک،حکیم بقائیز میڈی کیئر پرائیویٹ لمیٹیڈ،نئی دہلی کو بیسٹ یونانی ڈرگس مینو فیکچرنگ،ڈاکٹرافروز فاطمہ،عافیہ حیدر ہیلتھ کیئربنگلوروکو بیسٹ یونانی کلینک،حکیم محمد نوشادصدیقی،ریکس یونانی دواخانہ دہلی کوبیسٹ یونانی کلینک ،مسٹرمحمد علی خان،ریکس ریمیڈیز کو بیسٹ منجمینٹ آف مارکیٹنگ ،مہاراشٹرا وکرناٹک،گجرات ،آندھراپردیش وتلنگانہ، ڈاکٹرسہیل مرزا،امروہہ،بیسٹ یونانی فزیشین،ڈاکٹر سنیل کول،جموں اینڈ کشمیر،بیسٹ یونانی فزیشین،مسٹرعبدالہادی مجاہد،حیدرآبادبیسٹ یونانی اینڈآیورویدک ڈرگس مارکیٹنگ،مسٹر شیخ نسیم حسین،احمدآباد کوبیسٹ یونانی اینڈآیورویدک ڈرگس مارکیٹنگ ،مسٹر سید ثاقب پاشا،بنگلورو،بیسٹ یونانی اینڈآیورویدک ڈرگس مارکیٹنگ،مسٹر عارف محمدبرائے فروغ انسانیت بذریعہ پرنٹ میڈیا، مسٹرسید اکرم رحمان ،الکٹرانک میڈیا(اردو) ایوارڈ سے نوازے جائیں گے۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں