مسلم خاتون کے ساتھ دحشیانہ سلوک پوری انسانیت کو شرمندہ کرنے والا:نظرعالم/نیازاحمد
انکت اور رابعہ کے بہیمانہ قتل کی مخالفت میں مسلم بیداری کارواں اور انصاف منچ کا کینڈل مارچ
دربھنگہ (پریس ریلیز )پڑتاپ گڑھ کی مسلم خاتون کے ساتھ دحشیانہ سلوک پوری انسانیت کو شرمندہ کرنے والا ہے ۔ ایسے واقعات ہندوستان کے ماتھے پر کلنک ہے اور اس کے گنہگاروں کو سخت سے سخت سزا دے کر نظیر قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ مذکورہ باتیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم نے دہلی کے انکت گپتا اور پرتاپ گڑھ کی رابعہ کا بہیمانہ قتل کی مخالفت میں نکلے کینڈل مارچ کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پڑتاپ گڑھ میں رابعہ نام کی مسلم خاتون کے ساتھ عصمت دری کی ذلیل کوشش اور اس کا بہیمانہ قتل اتردپریش سمیت ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کی دل دہلادینے والی واردات ہے ۔ اس واردات نے سماج کے امن پسند عوام کی نیند اڑا دی ہے اور یہ سوچنے پر مجبور کردیاہے کہ آخر کب تک خواتین کی آڑ میں گندی سیاست کا کھیل چلتا رہے گا ۔ اور کب تک ملک اور رریاستوں میں نظم و نسق قائم رکھنے والی ایجنسیاں تماشہ دیکھتی رہے گی ۔ مارچ کی صدارت کررہے انصاف منچ کے ریاستی نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ مرکزاور ریاستوں کی بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور اس نے مذہبیت کا جنون پھیلا کر ملک کا چین و سکون غارت کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ اتر پردیش ، دہلی ، ہریانہ اور راجستھان سمیت ملک بھر کے لوگ دھرم ، ذات اورمذہب کے نام پر اپنے ہی لوگوں کا خون بہارہے ہیں ۔ اترپردیش میں امن وامان کی صورت حال کاعالم یہ ہے کہ کاس گنج میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود مذہبی مقامات کونشانہ بنایا جارہا ہے ، پڑتاپ گڑھ میں رابعہ کے ساتھ پیش آیا واقعہ اتر پردیش میں جاری شدید فرقہ واریت کو سمجھنے کیلئے کافی ہے ۔ ایسے حالت میں ملک کے تمام ذمہ داراور امن پسند شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ متحد ہوکر ایسی ذہنیت کو ہمیشہ کیلئے کچل دیں اور ملک میں امن وامان کاماحول قائم کرنے کی کوشش کریں ۔اس سے قبل کینڈل مارچ ناکہ نمبر پانچ سے روانہ ہوا اور خانقاہ چوک ، مرزا پور ، پونم سنیما چوک ، لالباغ ہوتے ہوئے دربھنگہ ٹاور پہنچا اور نشست میں تبدیل ہوگیا ۔ مارچ میں شامل کارواں کے سینکڑوں کارکنان بینر اور تختیاں اٹھائے ہوئے تھے ۔ اس موقع پرسینئرلیڈرڈاکٹراسرارالحق لاڈلے، ڈاکٹرراحت علی (نائب صدر، بہار پردیس بدھجیوی سیل)، نائب صدرمقصودعالم پپوخان، ضلع صدرجاوید کریم ظفر، شاہداطہر،محمد طالب، محمدنیک، راجا خان، نوشاد عالم، صفی الرحمن ایڈوکیٹ،محمدافضل، محمدامتیاز،مرتضیٰ راعین،صباحت افتخار،صدیق بھارتی،شہزادے سردار،بھوشن منڈل،عامرکیف، فیاض احمد موجود تھے ۔کینڈل مارچ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں اور انصاف منچ کے مشترکہ بینرتلے نکالا گیا۔
نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں