مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کی نئی کمیٹی کا انتخاب

0
1609

دواسازکمپنی ریکس ریمیڈیز کے ایم ڈی جناب شعیب اکرم صاحب ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین منتخب،عالمی یوم یونانی تقریب 10فروری کو

نئی دہلی،پریس ریلیز:طب یونانی کی ترویج و ترقی کیلئے ملک گیر سطح پر سرگر م اور فعال طبی تنظیم ’مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی ‘جو اپنی قابل قدر خدمات کیلئے محتاج تعارف نہیں ہے۔سوسائٹی لگ بھگ29برسوں سے طب یونانی کی ترقی اور فروغ کیلئے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے شعبہ طب کے مختلف گوشوں میں گراں قدر قربانیاں دینے والے اور محققین حضرات کو ان کی حوصلہ افزائی اور طب کے شعبہ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں 1995 سے باضابطہ طورپرسب سے پہلے’’ اجمل خان گلوبل ایوارڈ‘‘ دینے کا سلسلہ شروع کیا۔مسیح الملک حکیم اجمل خان میمو ریل سوسائٹی کی متعددجدید کمیٹی کی تشکیل کیلئے گزشتہ روز سوسائٹی کے مرکزی دفتر یونانی ہربل کلینک ،خضرآباد،نیو فرینڈس کالونی دہلی میں سوسائٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد عمران کی صدارت میں باضابطہ ایک میٹنگ کا انعقادعمل میں آیا۔جس میں سوسائٹی کے ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین کے طور پر حسب سابق معروف سماجی کارکن اور آیورویدک دواساز ادارہ ہمالیہ ڈرگس کے صدر ڈاکٹر سید فاروق کو دوبارہ منتخب کیا گیا۔جبکہ معروف طبیب ،استاذا لاساتذہ حکیم فضل الرحمان شررؔ مصباحی ،متعد د طبی و علمی کتابوں کے مصنف اور کہنہ مشق یونانی معالج حکیم خورشید احمد شفقت اعظمی اور معروف یونانی فزیشین ڈاکٹر شمس الآ فاق صاحبان کو ایڈوائزری کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا۔دریں اثنا معروف رفاہی شخصیت اور عالمی شہرت یافتہ یونانی وآ یور وید ک دواساز ادارہ ریکس ریمیڈیز کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب شعیب اکرم صاحب ’’ اجمل خان گلوبل ایوارڈ‘‘ کمیٹی کے چیئرمین منتخب کئے گئے ہیں۔سوسائٹی کے ذمہ داران کے انتخابات کیلئے منعقدہ خصوصی میٹنگ میں ڈاکٹر محمد عمران کو حسب سابق سوسائٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے ، جبکہ ڈاکٹر انل موہن گپتا،ڈاکٹر حبیب احمداور ڈاکٹر منور کاظمی ،حیدرآبادنائب صدور کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔علاوہ ازیں معروف ہائی ٹیک یونانی فزیشین حکیم وڈاکٹر اسلم جاوید بانی جنرل سکریٹری مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کو ان کی جد و جہد اور فن طب کی ترویج و اشا عت میں لگاتار سرگرمیوں کو سرا ہتے ہوئے ان کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ طب کی ترویج و ترقی سے خصوصی طور پر وابستہ اور ہلال بورڈ آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر نجم ریحان حیدرآباد ، ڈاکٹر راشد نصیر اتر پردیش اورڈاکٹرافروز خان دہلی کو سوسائٹی کے قومی سکریٹری کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔اسی طرح سوسائٹی کا خزانچی ڈاکٹر ثوبیہ دہلی،پروپیگنڈہ سکریٹری ڈاکٹر محمدر عارف بھوپال،میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹرمیم ضاد فضلی،قانونی مشیر کے طور پر ارون کمار شرما،ایڈوکیٹ ہائی کورٹ دہلی اورایڈوکیٹ سلیم احمدنامزد کئے گئے ہیں،جبکہ اکاؤنٹس کنسلٹینٹ کی شکل میں اسلم جاویدا ینڈ کمپنی کاانتخاب عمل میں آ یا ہے۔اس موقع پرسوسائٹی کے بانی وجنرل سکریٹری حکیم ڈاکٹر اسلم جاوید نے کہا کہ ابن سینا ئے ہند اورآزاد ہند وستان میں طب یونانی کے مجدد ثانی حکیم اجمل خان ؒ کے یوم پید ائش کے حوالے سے ہر سال11فروری کو منائی جا نے والی’’ عالمی یوم طب یونانی و تقسیم اجمل خان گلوبل ایوارڈ ‘‘ تقریب آئندہ10فروری2018کو منائی جائے گی ۔ جس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر چل رہی ہیں اور ایوارڈ کیلئے امیدواروں کا آن لائن رجسٹریشن بھی جاری ہے۔ تفصیلات کیلئے http://www.unaniherbal.org پر لاگ ان کرسکتے ہیں۔ 

نیا سویرا لائیو کی تمام خبریں WhatsApp پر پڑھنے کے لئے نیا سویرا لائیو گروپ میں شامل ہوں

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here